قومی خبریں

مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کا نفاذ، صدر کووند کی مہر ثبت

مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیشرفت کے درمیان، صدر رام ناتھ کووند نے منگل کے روز ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پر مہر ثبت کر دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیشرفت کے درمیان، صدر رام ناتھ کووند نے منگل کے روز ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پر مہر ثبت کر دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووند نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر مہاراشٹر میں چھ ماہ کے لئے صدر راج کی منظوری دی ہے۔ اس دوران قانون ساز اسمبلی معطل رہے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ نےگورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی سفارش پر غور کرتے ہوئے صدارتی حکومت کی سفارش کی تھی ، جسے شام کو کووند نے منظور ی دے دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سازی سے دستبرداری کے بعد ، گورنر نے دوسری بڑی پارٹی شیوسینا کو ممبران اسمبلی کی تعداد کے مطابق حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ کوشیاری نے شیوسینا کو حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے لئے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

Published: undefined

شیوسینا کے رہنماؤں نے کل گورنر سے ملاقات کرکے نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کم از کم 48 گھنٹے مہلت مانگی تھی ، لیکن مسٹر کوشیاری نے انکار کردیا ۔ بعدازاں ، گورنر نے این سی پی کو بھی حکومت بنانے کی دعوت دی ، لیکن کوئی حل دیکھنے میں نہیں آیا ، انہوں نے مرکزی حکومت کو ریاست میں صدر راج لگانے کی سفارش کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کے برازیل کے دورے کے پیش نظر ، آج منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں صدر راج کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد مسٹر کووند نے اسے منظوری دے دی۔ دریں اثنا ، شیوسینا نے گورنر کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں رجوع کیا ہے تاکہ اسے حکومت سازی کے لئے مزید وقت نہ دیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined