
نئی دہلی: دہلی بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان دفتر کی تزئین کاری، بورڈ عملہ کو جدیدٹکنالوجی سے لیس کرنے اور ہر طرح کی سہولت مہیا کرانے کے ساتھ دفترمیں ڈریس کوڈ نافذکرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ بورڈ کے داخلی ماحول کو پیشہ وارانہ بنایا جاسکے۔ ہفتہ کے روز جاری پریس بیان کے مطابق آفس اور آفس سے باہر سائٹ پر جاتے وقت بھی بورڈ عملہ کو پیشہ وارانہ ورک کلچر کا احساس ہواور ذمہ داری و ڈسپلن کے ساتھ کام کوانجام دیاجائے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں یہ طے کیاگیا کہ دہلی وقف بورڈ میں ڈریس کوڈ لاگو کیا جائے،ڈریس کے طور پر مرد حضرات کے لئے سلیٹی کلر کی پینٹ اور سفید شرٹ جبکہ خواتین کے لئے سلیٹی کلر کی قمیص اور سفید شلوار کا انتخاب کیا گیا۔
Published: undefined
جاری ریلیز کے مطابق چیئرمین امانت اللہ خان کی ہدایت اور بورڈ کے فعال رکن حمال اختر کی دلچسپی سے ہر ملازم کو دو جوڑی ڈریس تقسیم کی جارہی ہے جس کے لئے بورڈ کی جانب سے ٹیلر کا بھی نظم کیا گیا ہے تاکہ بورڈ کا سارا عملہ جلد سے جلد ڈریس سلواکر سختی کے ساتھ ڈریس کی پابندی کرے۔
Published: undefined
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں وقف بورڈ کے رکن حمال اختر نے عملہ کو ڈریس کا کپڑا تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھابورڈ کے عملہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے آج آپ سب کو ڈریس دی جارہی ہے تاکہ وقف بورڈ کے پیشہ وارانہ ماحول میں اضافہ اور بورڈ سے باہر بھی عملہ کی پہچان ممکن ہوسکے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ میں جہاں وقف جائدادوں کے خارجی انتظامات کو بہتر بنانے اور ان جائداد سے بورڈ کو ہونے والی آمدنی میں اضافہ کی لگاتار کوشش ہورہی ہے وہیں عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ڈریس کوڈ کی پابندی ضروری ہے خلاف ورزی کرنے پر تادیبی کار روائی کی جائے گی۔
Published: undefined
حمال اختر نے مزید کہاکہ دہلی وقف بورڈ سے منسلک ہر شخص کا خیال بورڈ رکھے گا مگر بورڈ کی عزت و وقار کا خیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے،انہوں نے آگے کہا کہ ہمیں آپ کی جانب سے قطعی ایسی شکایت نہ ملے جس سے بورڈ کی بدنامی ہو یا بورڈ کو جس عزت و وقار کی نظر سے دیکھا جارہاہے اس پر حرف آئے۔اس موقع پر ڈریس لیتے ہوئے بورڈ عملہ کافی خوش نظر آیااور تمام ملازمین نے بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان اور اراکین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined