قومی خبریں

اپریل میں 8.3 فیصد پر پہنچی تھوک مہنگائی کی شرح، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے بڑھا دباؤ

مارچ میں تھوک مہنگائی کی شرح 3.88 فیصد تھی، جو اپریل میں تیزی سے بڑھ کر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس نمایاں اضافے کے پیچھے بنیادی وجہ ایندھن، بجلی اور خام پٹرولیم کی قیمتوں میں آئی بے تحاشہ تیزی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مودی حکومت میں مہنگائی عروج پر، علامتی تصویر (اے آئی)</p></div>

مودی حکومت میں مہنگائی عروج پر، علامتی تصویر (اے آئی)

 

بین الاقوامی سطح پر توانائی بحران اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا براہ راست اثر اب ہندوستانی معیشت پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مارچ میں تھوک مہنگائی کی شرح 3.88 فیصد کے سطح پر تھی، جو اپریل میں تیزی سے بڑھ کر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس نمایاں اضافے کے پیچھے بنیادی وجہ ایندھن، بجلی اور خام پٹرولیم کی قیمتوں میں آئی بے تحاشہ تیزی ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق اپریل 2026 میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بنیادی طور پر معدنی تیلوں، خام پیٹرولیم، قدرتی گیس، بنیادی دھاتوں، دیگر مینوفیکچرنگ اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

Published: undefined

تھوک مہنگائی میں آئی یہ تیزی براہ راست مغربی ایشیا میں جاری بحران کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ یہ سمندری راستہ ہندوستان کے لیے اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم ہے، کیونکہ ہندوستان اپنا زیادہ تر درآمد شدہ خام تیل اسی راستے سے حاصل کرتا ہے۔

Published: undefined

ایندھن اور توانائی شعبے میں مہنگائی کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک رہی ہے۔ ایندھن اور بجلی کے شعبہ میں مہنگائی کی شرح مارچ کے 1.05 فیصد سے بڑھ کر اپریل میں 24.71 فیصد ہو گئی ہے۔ خام تیل کی مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ 51.5 فیصد کے مقابلے اپریل میں 88.06 فیصد تک پہنچ گئی۔ پٹرول میں مہنگائی کی شرح 2.50 فیصد سے بڑھ کر 32.40 فیصد ہو گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں یہ 3.26 فیصد سے بڑھ کر 25.19 فیصد پر پہنچ گئی۔ ایل پی جی کی مہنگائی کی شرح مارچ کے منفی 1.54 فیصد کے مقابلے اپریل میں مثبت 10.92 فیصد درج کی گئی۔ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح مارچ کے 1.90 فیصد کے مقابلے میں اپریل میں معمولی اضافے کے ساتھ 1.98 فیصد رہی۔ جبکہ غیر غذائی اشیاء کی مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے بڑھ کر 12.18 فیصد ہو گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود ہندوستانی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی خوردہ قیمتوں کو مستحکم رکھا ہے۔ خوردہ صارفین کو مہنگائی کے براہ رست اثر سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، لیکن دوسری جانب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔ آگے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور سپلائی چین میں رکاوٹیں کب تک برقرار رہتی ہیں اور حکومت اس دباؤ کو کتنے وقت تک سنبھال پاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined