
مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ کے درمیان تیل کمپنیوں نے پریمیم پٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ (20 مارچ) سے ’اسپیڈ/پاور‘ پریمیم پٹرول کی قیمت میں 2.09 روپے سے 2.35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے اس کی قیمت 111.68 فی لیٹر تھی، جسے اب بڑھا کر 113.77 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ تاہم نارمل پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پریمیم پٹرول کی قیمت بڑھنے کا براہ راست اثر ان لوگوں پر پڑے گا جو ہائی آکٹین-ایندھن کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ یہ انجن کی بہتر کارکردگی اور زیادہ مائلیج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
پریمیم پٹرول کے علاوہ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے انڈسٹریل ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اب قیمت 87.67 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 109.59 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈسٹریل ڈیزل عام پٹرول پمپوں پر فروخت نہیں ہوتا ہے۔ اسے براہ راست فیکٹریاں، بڑے جنریٹر، مائننگ کمپنیاں، کنسٹرکشن سائٹس اور پاور پلانٹس خریدتے ہیں۔
Published: undefined
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایندھن کی لاگت میں یہ رجحان جاری رہتا ہے تو اس کا اثر آہستہ آہستہ مہنگائی اور سپلائی چین پر بھی پڑ سکتا ہے۔ فی الحال مارکیٹ کی نظریں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور تیل کپمنیوں کے آئندہ فیصلے پر مرکوز ہیں۔ انرجی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی خام تیل کی مارکیٹ میں عدم استحکام اور سپلائی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی علامت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ نے عالمی توانائی کی سپلائی چین پر دباؤ بڑھایا ہے، جس سے تیل کمپنیوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے ایندھن کے منتخب زمروں میں قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
Published: undefined
عام صارفین کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ نارمل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایندھن کی لاگت میں اس طرح کے اضافے کا اثر بالواسطہ طور پر عام صارفین تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ جب صنعتی پیداوار اور مال برداری مہنگی ہوتی ہے تو اس کا اثر بالآخر اشیاء اور سروسز کی قیمتوں پر نظر آتا ہے، جس سے مہنگائی پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اپنی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، اس لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی ایندھن کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ فی الحال نارمل پٹرول اور ڈیزل کے دام مستحکم رہنے سے عام گاڑی چلانے والوں کو وقتی راحت ضرور ملی ہے، لیکن انرجی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مستقبل میں مزید تبدیلیوں کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined