
بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 اگست کے درمیان جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 9 سے 15 اگست تک ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی تیز بارش کے امکانات ہیں۔ مشرقی اتر پردیش میں 10 اگست کو اور 9 سے 13 اگست کے دوران مشرقی راجستھان میں کافی تیز بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب شمال مغربی ہندوستان کے باقی حصوں میں چند مقامات یا کچھ جگہوں پر بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 15 اگست کے دوران اتراکھنڈ اور 9 سے 10 اگست کے دوران مغربی راجستھان میں کہیں کہیں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔
ہماچل پردیش میں 9 اگست اور 12 سے 15 اگست کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں 11 سے 15 اگست کے دوران، مغربی اتر پردیش، مشرقی اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں 9 اور 10 اگست کو، مغربی راجستھان میں 11 سے 12 اگست کے دوران اور مشرقی راجستھان میں 12 سے 13 اگست کو چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان اور ہماچل پردیش میں 10 اور 11 اگست کو اور اتراکھنڈ میں 9 اور 10 اگست کو کہیں کہیں بہت زیادہ شدید بارش کا امکان ہے۔
اگر وسطی ہندوستان کی بات کریں تو مغربی مدھیہ پردیش میں 13 سے 15 اگست کے دوران، مشرقی مدھیہ پردیش میں 12 سے 15 اگست کے دوران اور چھتیس گڑھ میں 11 اگست کو چند مقامات یا کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ 9 سے 12 اگست کے دوران مغربی مدھیہ پردیش میں اور 9 سے 11 اگست کے دوران مشرقی مدھیہ پردیش میں کافی زیادہ یا بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ 9 اور 10 اگست اور 12 سے 15 اگست کے دوران چھتیس گڑھ میں، 10 اگست کو ودربھ میں، اور 9 سے 12 اگست کے دوران چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔
9 سے 15 اگست کے دوران انڈمان اور نکوبار جزائر، گنگا کے میدانی علاقوں والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور ہمالیہ کے قریبی مغربی بنگال اور سکم میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ 13 سے 15 اگست کے دوران بہار میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی بات کریں تو 9 سے 11 اگست کے دوران اروناچل پردیش میں اور 10 سے 11 اگست کے دوران آسام اور میگھالیہ میں چند مقامات یا کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ 9 سے 15 اگست کے دوران ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کافی زیادہ یا بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔