قومی خبریں

کورونا وائرس: بی ایچ یو-آئی آئی ٹی نے تیار کیا میعاری سینیٹائزر

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ آئی آئی ٹی نے اب تک میونسپل کارپوریشن اور روٹری کلب کو 159 لیٹر سینیٹائز دستیاب کرایا ہے۔ بی ایچ یو احاطے میں تعینات سیکورٹی اہلکار کو سینکڑوں بوتل سینیٹائزر تقسیم کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وارانسی: کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی۔ بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) نے میعاری سینیٹائز تیار کیا ہے۔ جسے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مدد سے شہر کے مختلف مقامات پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ آئی آئی ٹی نے اب تک میونسپل کارپوریشن اور روٹری کلب کو 159لیٹر سینیٹائز دستیاب کرایا ہے۔ ڈی ایم، ڈی آئی جی اور سی آر پی ایف دفاتر اور بی ایچ یو احاطے میں تعینات سیکورٹی اہلکار کو سینکڑوں بوتل ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ عالمی صحت تنظیم کی جانب سے متعین گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رما ناتھن اور اسکول آف بائیو میڈیکل کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مارشل کی نگرانی میں آئی ٹی آئی نے اعلی قسم کے سستے سینیٹائزر دستیاب کرانے کا کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ شہر کمشنر گورنگ راٹھی کی اپیل پر ادارے کی جانب سے دو مراحل میں 127 لیٹر سینیٹائزر دستیاب کرایا گیا ہے۔ روٹری کلب کے ذمہ دار دیپک استھانا کے اپیل پر 32 لیٹر سینیٹائزر دستیاب کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں کو 1200 بوتل، آئی ٹی آئی اور بی ایچ یو کے سیکورٹی اسٹاف کو 100 بوتل سینیٹائزر دستیاب کرایا گیا ہے۔ مختلف اداروں، اسپتالوں، ڈی اے ڈبلیو میں بھی آئی آئی ٹی کی طرف سے سینیٹائزر بنانے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں ادارے کو 34بھلن پور پی اے سی نے 125 لیٹر اور روٹری کلب نے 10 لیٹر سینیٹائزر دستیاب کرانے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی آئی اپنے سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس خطرناک وائرس سے لڑنے کو پوری طرح تیار ہے اور اس طرح کی سبھی ضرورتوں کے لئے انتظامیہ کو تعاون کرنے کو پوری طرح سے پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined