قومی خبریں

’یہ حکومت رہی تو لوہے پر پیتل چڑھا کر بھی بیٹی کی وداعی ممکن نہیں‘، سونا-چاندی کی بڑھتی قیمتوں پر پارلیمنٹ میں اکھلیش کا طنز

اکھلیش یادو نے مودی حکومت کے بجٹ کو بے سمت قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی ایسا ویژن دکھائی نہیں دے رہا جس سے 2047 تک ہندوستان ترقی یافتہ بن جائے۔ اس حکومت سے کوئی امید تھی بھی نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں عام بجٹ پر ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے امریکہ سے تجارتی معاہدہ، کسانوں کو راحت اور سونا و چاندی کی بڑھتی قیمتوں پر طنزیہ تبصرے کیے۔ انھوں نے کہا کہ سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئے؟ اب تو چاندی بھی دور کی بات ہے، یہ حکومت رہی تو غریب لوگ لوہے پر پیتل چڑھا کر بھی اپنی بیٹی کی وداعی نہیں کر پائیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے مودی حکومت کے بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ہر بجٹ کو 20/1 مانتے ہیں۔ یہ صرف 5 فیصد لوگوں کے لیے ہے۔ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ حکومت سب سے پہلے تو یہ بتائے کہ پہلے امریکہ سے تجارتی معاہدہ ہوا یا پھر بجٹ تیار کیا گیا۔ عوام جاننا چاہتی ہے کہ ’صفر‘ بڑھا ہے یا ’اٹھارہ‘؟ انھوں نے امریکہ کے ساتھ ہوئے معاہدہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا تجارتی معاہدہ نے خود کفیلی کی تعریف بدل دی ہے؟

Published: undefined

اکھلیش یادو نے اس بجٹ کو بے سمت قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی ایسا ویژن دکھائی نہیں دے رہا جس سے 2047 تک ہندوستان ترقی یافتہ بن جائے۔ اس حکومت سے کوئی امید تھی بھی نہیں۔ اس بجٹ میں پی ڈی اے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے حکومت نے ان کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں اتر پردیش کے لیے کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے اتر پردیش کے 25 کروڑ لوگوں کو اصل دھارے سے جوڑا جائے۔

Published: undefined

کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ آج بھی کسانوں کو جو گارنٹی ملنی چاہیے، وہ حکومت نہیں دے پائی ہے۔ دودھ کے پروڈکشن پر ایم ایس پی کی گارنٹی بھی دور کی کوڑی ہے۔ بی جے پی کسانوں کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے، کچھ نظر نہ آنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ان کا مقصد ہے۔ اکھلیش یہ بھی کہتے ہیں کہ بجٹ میں عام لوگوں کا نہ تو ذکر ہے، اور نہ ہی فکر۔ اگر عام لوگوں کی فکر رہتی تو کسانوں کو کھاد وقت پر مل جاتے، بیج وقت پر مل جاتے۔ حکومت نے کسانوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران اکھلیش یادو نے منی کرنیکا گھاٹ پر اہلیا بائی کی مورتی توڑے جانے کی تنقید بھی کی اور گنگا کی صفائی پر بھی سوال اٹھائے۔ دال منڈی میں جاری انہدامی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’’ووٹ نہیں ملتا، کیا اس لیے دال منڈی کو منہدم کر دیں گے؟ جمہوریت میں بلڈوزر کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ عدالت کے رہتے ہوئے کیا آپ فیصلہ سنا سکتے ہیں؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined