قومی خبریں

’مودی ہے تو دقت ہے‘، گیس کی قلت اور بے روزگاری سے لوگ سخت ناراض، ویڈیوز شیئر کر کانگریس بھی حملہ آور

گاؤں جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ایک شخص کہتا ہے کہ ’’کورونا میں کم از کم کھانے کا بہت زیادہ مسئلہ نہیں تھا، گیس کی قلت سے کھانا ملنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

 

’’گیس ملتا ہے 400 روپے کلو، گھر کا کرایہ ہے 10 ہزار روپے ماہانہ اور کماتے ہیں 9 ہزار روپے۔ اب پیسہ کیا مودی کے گھر سے لا کر دیں گے؟‘‘ یہ بیان ایل پی جی بحران سے پیدا حالات میں پریشان ایک شخص کا ہے، جس کی ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ یہ شخص دہلی کے آنند وِہار ریلوے ٹرمینل پہنچا تھا تاکہ گاؤں جا سکے۔ ایک میڈیا ادارے نے جب اسے گاؤں جانے کی وجہ پوچھی تو غمگین ہوتے ہوئے اپنی حالت زار بیان کر دی۔ کانگریس نے ایسی کئی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی ہیں، جو کہ مختلف میڈیا پر نشر ہوئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں مزدور طبقہ موجود دکھائی دے رہا ہے، جو رسوئی گیس کی قلت کے سبب بے بس ہو کر گاؤں جا رہا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں نوجوان شخص وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں سخت ناراض دکھائی دیتا ہے۔ وہ صاف لفظوں میں کہتا ہے کہ ’’مودی جی ہیں، تو دقت ہے۔‘‘ جب رپورٹر اس سے سوال کرتا ہے کہ ’’ایسا کیوں کہہ رہے ہیں؟‘‘ تو جواب میں وہ کہتا ہے ’’ہم کو کہنا ہی پڑے گا۔ جب سے نوٹ بندی اور کورونا ہوا ہے، تب سے پریشانی ہی پریشانی ہے۔ سب سے اچھا تو یہی ہے کہ گاؤں جاؤ اور کوئی بھی بزنس کر لو، لیکن پردیس نہیں جانا چاہیے۔‘‘ جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ ’’مودی جی سے کیا دقت ہے؟‘‘ اس پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ ’’سلنڈر لے کر جگہ جگہ گھوم رہے ہیں، سب ٹھیک ہے تو سلنڈر بھرو نہ۔ 700-600 روپے کلو بھی نہیں مل رہا سلنڈر۔ 500 روپے دہاڑی کما کر کیا کر سکتے ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ’’کورونا میں کم از کم کھانے کا بہت زیادہ مسئلہ نہیں تھا، گیس کی قلت سے کھانا ملنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined