قومی خبریں

اگر شہریت ترمیمی بل نافذ کیا گیا تو جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی: ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کیب کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن (تحریک) ہو گا، ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہیں کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: قانون بن چکے کیب (شہریت ترمیمی بل) اور این آر سی کے خلاف ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کیب کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن (تحریک) ہو گا، ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہیں کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہو گا، تبھی حکومت کی عقل ٹھکان آئے گی۔ ہمیں سڑک پر اتر کر احتجاج کر کے جیلوں کو بھر دینا ہے۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ بابو بجرنگی 2002 کا فسادی کہتا تھا کہ نریندر بھائی ہیں تو مجھے ضمانت ملے گی، آج اسی کو ہم نے وزیر اعظم بنا دیا۔ جج لویا کی بھی موت بھی پراسرار ہے۔ ابو الکلام آزاد نے سنہ 47 میں بھی ہندو مسلم اتحاد کوبرقرار رکھا ۔ہمارے پاس موقع تھا پاکستان جانے کا ، ہم جاسکتے تھے لیکن عبدالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا۔ سنگھ والوں نے آزادی کی لڑائی نہیں لڑی تھی، یہ انگریزوں کے دلدل اور چاپلوس اور معافی مانگنے والے ہیں۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST

امت شاہ اور مودی کو چیلینج کرتے ہوئے اب وعاصم اعظمی نے کہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ جلد ہی جیل بھر اندولن ہوگا۔ سڑک جام کردو اورجیلوں کو بھر دو ۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم انہیں وارثین لڑائی لڑنے کونے کو تیار ہے اگر کسی کا گھر اور وطن چھینا جائے گا تو وہ خاموش نہیں رہے گا کوئی دستاویزات تیار مت کرو اس کا مکمل بائیکاٹ کرو یا پھر قانون واپس لیا جائے دستورکے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہم تیارہو چکے ہیں ہم سرکار کے آگے گھٹنے نہیں ٹنکیں گے ۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST

دہلی جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈر عمر خالد نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر ساورکر کی اتما امیت شاہ میں آئی ہے تو وہ معافی ضرور مانگے گا ۔ آسام کے شہریوں سے میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ یہاں کے عوام پولس کی گولی کاشکار ہے آج شہریت ترمیمی بل ہی منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ ہماری وراثت پر حملہ ہندوستان میں بے روزگاری اور کسانوں کی خودکشی پر امیت شاہ لاعلم ہے صر ف آسام میں ہندو اور مسلمان کا اعداد و شمار ان کے پاس موجود ہے۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST

مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وکاس پروش نہیں بلکہ وناش پروش ہے۔ این آر سی اور سی اے بی کیا ہے ہم جانتے ہیں سرکار کی رپورٹ کے مطابق اس سے چند لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کا یہ پہلا قدم ہے ۔ یہ ہمیں حقائق سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھاکہ بی جے پی سرکار کاوجودہی دستورکو بدلنا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Dec 2019, 1:11 PM IST