قومی خبریں

میئروں کو اختیارات ملیں تو 46 بڑے شہروں کی بدل جائے گی تصویر، نیتی آیوگ کی اہم سفارشات

نیتی آیوگ کی سفارش کے مطابق شہری منصوبہ بندی، سڑکیں اور پل جیسے کام نگر نگم کو دیئے جانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی نگرانی کے بغیر شہری حکومت کو تحلیل کرنے پر روک لگانی چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

 نیتی آیوگ نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تمام ریاستوں میں لازمی طور سے میئر کا انتخاب 5 سال کی مدت کے لیے عوام کے درمیان سے کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی میئر-ان-کاونسل سسٹم بنا کر اسے پورے شہر میں ہر طرح کی ترقی کرنے کے لیے تمام اختیارات دیئے جائیں۔ شہری منصوبہ بندی، سڑکیں اور پل جیسے کام نگر نگم کو دیئے جانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی نگرانی کے بغیر شہری حکومت کو تحلیل کرنے پر روک لگانی چاہئے۔ کمشنر کو میئر کے تحت کردیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

نیتی آیوگ کی سفارشات کے مطابق میئروں کو اختیارات ملیں تو 10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے ملک کے 46 بڑے شہروں کی صورت بدل جائے گی۔ اس سے پانی سپلائی، صفائی، کچرا نپٹارہ، شہری منصوبہ بندی، فوری خدمات اور بس کے آپریشن جیسی خدمات بہتر طریقے سے عوام کے درمیان پہنچ پائیں گی۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاموں کی سب سے زیادہ مرکزیت مہاراشٹر اور گجرات میں ہے۔ یہاں شہر کی حکومتیں پانی سپلائی، صفائی، ٹھوس کچرا نپٹارہ اور بس خدمات کو کنٹرول کرتی ہیں۔ دہلی، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کیرالہ، اترپردیش اورمدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں بس خدمات اور شہری منصوبہ بندی اب بھی نگر نگم کے بجائے ریاست کے کنٹرول میں ہیں۔ مضبوط اور جوابدہ شہری سطحی انتظامیہ کے لیے مضبوط میئر-ان-کاونسل نظام نافذ کرنا ضروری ہے۔

Published: undefined

 نیتی آیوگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں نگر پالیکا کے قوانین میں ترمیم کرکے میئر-ان-کاونسل کو نگر نگم کا اعلیٰ کارگزار بلدیہ اعلان کریں اور اس کے کردار واضح کریں۔ اس بندوبست میں شہری منصوبہ بندی، خدمات کی فراہمی، مالیاتی اور انسانی وسائل جیسے اہم علاقوں میں ایکزیکیوٹیو اختیارات میئر اور منتخب کونسلروں کے ذریعہ اجتماعی طور سے استعمال کئے جائیں گے۔

Published: undefined

میئر-ان-کاونسل کے اندر پورٹ فولیو پر مبنی سسٹم نافذ کیا جائے جس میں ہر رکن کو ایک خاص محکمہ کی ذمہ داری دی جائے۔ میئر کو ہی اختیار ہونا چاہئے کہ وہ محکموں کے سربراہوں کی تقرری کرے۔ اصل میں ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے 46 نگر نگم والے ان شہروں کا دائرہ 10926 مربع کلو میٹر تک پھیلا ہے۔ شہری آبادی کے 36 فیصد لوگ انہیں شہروں میں رہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined