
مشیل اسٹاک نے ایک ہی اوور میں وہاب ریاض اور محمد عامر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دو بڑے جھٹکے دئے اور پاکستان کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اب 45 اوور کے اختتام کو پاکستان کو جیت کے لئے 42 رن درکار ہیں اور ایک ہی کھلاڑی باقی رہا ہے۔ ایک سرے پر کپتان سرفراز احمد ابھی ٹکے ہوئے لیکن پھر بھی اب کوئی کرشمہ ہی پاکستان کو ہار سے بچا سکتا ہے۔
پاکستان کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں لیکن وہاب ریاض اور سرفراز احمد پوری جد و جہد کر رہے ہیں اور ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے 307 کے جواب میں پاکستان نے 252 رن بنا لئے ہیں۔ اب پاکستان کو جیت کے لئے 48 گیندوں میں 54 رن درکار ہیں۔
19 اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 107 رن اسکور کر لئے ہیں۔ امام الحق 38 جبکہ محمد حفیظ 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کو دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ فخر الزماں کے بعد بابر اعظم بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ بابر 30 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہین کولٹر نائل نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کا اسکور فی الحال 16 اوور ختم ہونے کے بعد 76 رن ہے۔ امام الحق 29 اور محمد حفیظ 12 رن پر کھیل رہے ہیں۔ 308 کے ہدف تک پہنچے کے لئے ابھی پاکستان کو لمبا فاصلہ طے کرنا ہے۔
فخر الزماں کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم اس وقت 22 پر جبکہ امام الحق 18 کے نجی اسکور پر ہیں اور 308 رنوں کے ہدف کے تعاقب کے لئے پاکستان کی جد و جہد جاری ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 308 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اتری پاکستانی ٹیم کو تیسرے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر جھٹکا لگ گیا۔ فخر الزمان صفر پر باؤنڈری کے نزدیک کین رچرڈسن کے ہاتھوں لپکے گئے۔ ان کا وکٹ پیٹ کمنس نے حاصل کیا۔
فی الحال 4 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رن ہے۔ میدان پر امام 5 رن بنا کر اور بابر 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
سلامی بلے بازوں کپتان ایرون فنچ (82) اور ڈیوڈ وارنر (107) کی دھماکہ دار بلے بازی کے بل پر بہترین شروعات حاصل کرنے کے بعد ایک بہت بڑے اسکور کی طرف گامزن آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اووروں میں پاکستان کی ٹیم محمد عامر (5 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد کسی طرح قابو کرنے میں کامیاب رہی اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوور میں 307 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کے لئے محمد عامر نے پانچ، شاہین آفریدی نے دو، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
پاکستان کو جیتنے کے لئے 308 رنوں کا ہدف حاصل ہوا ہے حالانکہ یہ اسکور بھی کچھ کم نہیں ہے۔ اب پاکستان کی ٹیم کو اگر جیت حاصل کرنی ہے تو اس کے بلے بازوں کو بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پیٹ کمنس کے طور پر آسٹریلیا کا آٹھواں کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ فی الحال 48 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 302 رن ہے۔
محمد عامر ابھی تک سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے دو جبکہ محمد حفیظ، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
محمد عامر نے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ انہوں نے عثمان خواجہ کو عثمان خواجہ کو وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کا راستہ دکھایا۔ خواجہ نے 18 رنوں کا تعاون دیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم فی الحال 43 اوور ختم ہونے کے بعد 178 کے اسکور پر کھیل رہی ہے اور 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن ہے۔
شاہین آفریدی نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اور چوتھے بلے باز کے طور پر سنچری بنا کر کھیل رہے ڈیوڈ وارنر کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ وارنر نے 107 رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 39 اووروں کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 247 رن ہے۔ میدان پر مارش 9 اور خواجہ 2 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
شاہین آفریدی نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ انہوں نے میکسویل کو 20 کے نجی اسکور پر بولڈ آؤٹ کیا۔ فی الحال 36 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا کا اسکور 235/2 ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 105 گیندوں میں 104 رن اسکور کئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
کپتان ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر پہنچے اسٹیو اسمتھ 10 رن کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ ان کو محمد حفیظ کی گیند پر آصف علی نے لپکا۔
فی الحال 29 اوور کا کھیل ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 190/2 ہے۔ ڈیوڈ وارنر 82 کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ میکس ویل نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔
محمد عامر نے آخرکار آسٹریلیا کی سلامی جوڑی کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کو 82 کے نجی اسکور پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ آسٹریلیا کے دوسرے سلامی بلے باز ڈیوڈ ورنر نصف سنچری (51 رن) بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال پاکستان کی طرف سے 23 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے ہیں۔
پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دیتے ہوئے 16 اوور کے بعد 91 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان فنچ 44 رن جبکہ ڈیوڈ وارنر 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان سے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 10 اوورں کے بعد 56 رن بنا لئے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ سلامی بلے 22 رن پر جبکہ ڈیوڈ وارنر 28 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
آئی سی سی عالمی کپ 2019 کا 17واں میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز اور کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر بلے بازی کے لئے میدان پر پہنچے ہیں۔
پاکستان: فخر الزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، شعیب ملک، آصف علی، شاہین آفریدی، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔
آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، شان مارش، الیکس کیری، ناتھن کالٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور کین رچرڈسن
ٹانٹن (انگلینڈ) : پانچ مرتبہ کی فاتح آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم آج عالمی کپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستان سے مد مقابل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں سات وکٹ سے مات کھانے کے بعد پاکستان نے بہترین انداز میں واپسی کی اور اپنے دوسرے میچ میں انگلینڈ جیسے مضبوط ٹیم کو ہرایا۔
آسٹریلیا کو گزشتہ میچ میں ہندوستان نے ہرایا تھا اور اب وہ زخمی شیر کی طرح پاکستان کے خلاف گھات لگائے بیٹھا ہے۔ پاکستان کا یہ چوتھا میچ ہے۔اس کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جوکہ سری لنکا کے ساتھ ہونا تھا۔ پاکستان کی کوشش رہے گی کہ وہ اسی جذبہ و جنون کے ساتھ کھیلے جس کا مظاہرہ اس نے انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jun 2019, 3:04 PM IST