قومی خبریں

عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر میں حیران و ششدر ہوں: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عرفان خان راجستھان کے سب سے باصلاحیت فنکاروں میں سے ایک تھے۔ راجستھان کے تھیٹر فنکاروں اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لئے وہ ہمیشہ مثال رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے معروف فلم اداکار عرفان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کے ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لئے ایک مثال رہیں گے۔ اشوک گہلوت نے ٹوئٹر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ' معروف اداکار عرفان خان کی اچانک موت کی خبر سن کر میں کافی حیران اور دکھی ہوں۔ ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے تئیں میری دلی ہمدردی ہے۔ خدا ان کو طاقت دے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لئے بھی دعا کی۔

Published: 29 Apr 2020, 3:40 PM IST

اشوک گہلوت نے کہا عرفان خان راجستھان کے سب سے باصلاحیت فنکاروں میں سے ایک تھے۔انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔ راجستھان کے تھیٹر فنکاروں اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لئے وہ ہمیشہ مثال رہیں گے۔

Published: 29 Apr 2020, 3:40 PM IST

واضح رہے کہ عرفان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز جے پور سے کیا تھا۔یہاں کے رویندر پلیٹ فارم سے انہوں نے اپنے کیریئر کی طرف پہلا قدم بڑھایا تھا۔ ان کی پیدائش جے پور کے ایک کاروباری خاندان میں ہوئی تھی جو ٹونک کے قریب ایک گاؤں کے رہنے والے تھے۔

Published: 29 Apr 2020, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2020, 3:40 PM IST