قومی خبریں

’میں اپنے گھر لوٹ رہا ہوں‘، مغربی بنگال کے مشہور لیڈر قاضی عبدالرحیم نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی

کانگریس جنرل سکریٹری اور بنگال کے انچارج غلام احمد میر نے قاضی عبدالرحیم کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’’قاضی عبدالرحیم مغربی بنگال کے آئندہ انتخاب میں اپنے علاقہ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قاضی عبدالرحیم (بائیں)، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/uniindianews">@uniindianews</a></p></div>

کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قاضی عبدالرحیم (بائیں)، تصویر ’ایکس‘ @uniindianews

 

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مشہور لیڈر قاضی عبدالرحیم نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آج کانگریس جنرل سکریٹری و مغربی بنگال کے انچارج غلام احمد میر اور ریاستی صدر سبھانکر سرکار کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران قاضی عبدالرحیم کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر قاضی عبدالرحیم نے کہا کہ ’’مغربی بنگال کی سیاست میں میرے والد 50 سالوں تک فعال رہے۔ وہ کانگریس کے رکن تھے۔ کانگریس میں شامل ہو کر میں اپنے گھر لوٹ رہا ہوں، مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے۔‘‘

Published: undefined

قاضی عبدالرحیم کا پارٹی میں استقبال کرنے کے بعد غلام احمد میر نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’قاضی عبدالرحیم مغربی بنگال کی سیاست میں ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ یہ اپنے کام اور عوامی خدمت کے لیے مشہور ہیں اور مغربی بنگال کے آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس میں شامل ہو کر اپنے خطہ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور ریاستی عوام کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

Published: undefined

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر سبھانکر سرکار نے کہا کہ ’’آج قاضی عبدالرحیم کانگریس فیملی سے جڑے ہیں، مزید کئی لیڈران ہمارے ساتھ جڑنے والے ہیں۔ بدوریا کی عوام کی دعاؤں سے قاضی عبدالرحیم جی کانگریس پارٹی کے مضبوط سپاہی کی شکل میں کام کریں گے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’کناگریس پارٹی مغربی بنگال میں ترقی کی سیاست کرنا چاہتی ہے اور ہمارا ہدف ٹی ایم سی کو اقتدار سے ہٹانا اور بی جے پی کو روکنا ہے۔‘‘ انھوں نے ریاست میں مضبوطی کے ساتھ انتخابی جنگ لڑنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined