قومی خبریں

’مجھے دماغی نکسل ہونے پر فخر ہے‘، وزیر اعظم مودی کے ’دماغی نکسل واد‘ والے بیان پر پی چدمبرم کا ردعمل

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’مسلح ’نکسل واد‘ ختم ہو چکا ہے، لیکن ’دماغی نکسل‘ اب بھی موقع کی تلاش میں ہے اور انہیں شناخت کر کے الگ تھلگ کرنا ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پی چدمبرم (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

پی چدمبرم (فائل)، تصویر یو این آئی

 
ASHISH KAR

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’دماغی نکسل واد‘ والے بیان پر سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ چدمبرم نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انتہائی مختصر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے ’دماغی نکسل‘ ہونے پر فخر ہے۔‘‘ ان کا یہ بیان وزیر اعظم مودی کے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے سے کی گئی تقریر کے ایک دن بعد آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’مسلح ’نکسل واد‘ ختم ہو چکا ہے، لیکن ’دماغی نکسل‘ اب بھی موقع کی تلاش میں ہے اور انہیں شناخت کر کے الگ تھلگ کرنا ہوگا۔‘‘

80ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ مسلح نکسل واد ختم ہو چکا ہے، لیکن ’دماغی نکسل‘ تشدد اور انتشار کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی شناخت کر کے انہیں الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی قومی دھارے سے جوڑنا ہوگا۔

پی. چدمبرم سے قبل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے مخالفین کو ’اربن نکسل‘ کہا جاتا تھا اور اب ’دماغی نکسل‘ کہا جا رہا ہے۔ جے رام رمیش نے اسے وزیر اعظم کی مایوسی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جن مطالبات کی مبینہ ’اربن نکسل‘ یا اب ’دماغی نکسل‘ وکالت کرتے ہیں، حکومت آخرکار وہی کام کرتی ہے۔

کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بھی ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے نوجوانوں کو صرف اس لیے ’دماغی نکسل‘ کہا جا رہا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم سے سوال کرتے ہیں؟ انہوں نے وزیر اعظم کی تقریباً 75 منٹ کی تقریر کو اکتاہٹ بھری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں انہیں ایک شکست خوردہ اور تھکا ہوا شخص نظر آیا، جسے زمینی حقیقت کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ سپریا شرینیت نے وزیر اعظم کی جانب سے پنڈت نہرو کو ’مہاپرش‘ کہے جانے کا بھی ذکر کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔