قومی خبریں

ہندووادی نہیں، ہر طبقہ کا لیڈر ہوں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، ’’دیکھئے میں ہندووادی لیڈر نہیں ہوں، میں قوم پرست، سب لوگوں کا لیڈر ہوں، ہر مذہب کا، ہر ذات کا، ہر زبان، ہر ریاست کا، ہر کلاس کا سب کا لیڈر ہوں۔‘‘

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی راہل گاندھی گزشتہ روز سے دھیہ پردیش کے دورے ہر ہیں

بھوپال: آئندہ اسمبلی انتخابات سےقبل کانگریس صدر راہل گاندھی کے دو روزہ مدھیہ پردیش دورے کے دوران ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ ہندو نہیں بلکہ ہر طبقہ کے لیڈر ہیں۔

ویڈیو میں گاندھی یہ کہتے ہوئے سنائی دے ہیں - دیکھئے میں ہندووادی لیڈر نہیں ہوں، میں قوم پرست، سب لوگوں کا لیڈر ہوں، ہر مذہب کا، ہر ذات کا، ہر زبان، ہر ریاست کا، ہر کلاس کا سب کا لیڈر ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تمام مذہبی مقامات پر جاتا ہوں اور میں اجودھیا بھی جاؤں گا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو گاندھی کی اندور میں مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز اور منتخب صحافیوں سے بات چیت کی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اسی بات چیت کے دوران گاندھی نے اپنے کل کے دیئے گئے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش تینوں ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں اور انہیں تینوں ہی علاقوں کے گھوٹالوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے اور غفلت کی وجہ سے کل انہوں نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے بیٹے کے مقام پر ’ماما جی کے بیٹے‘ کا نام پنامہ پیپرز میں آنا بتا دیا تھا۔

خیال رہے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ماما جی کے نام سے مشہور ہیں۔ گاندھی کے کل کے اس بیان کے بعد وزیر اعلی چوہان نے ان پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined