قومی خبریں

سرکاری اسپتالوں میں تیمارداروں کے لئے مفت سحری کا انتظام

نیلوفر اسپتال، ایم این جے اور دیگر اسپتالوں میں سحری کا انتظام کرنے والے نوجوانوں کے اس نیک جذبہ کی گولکنڈہ کے بزرگوں نے کافی ستائش کی اور کہا کہ وہ بے مثال کام انجام دے رہے ہیں۔

تصاویر ’ہیومینٹی فرسٹ فاؤنڈیشن‘ کے فیس بک صفحہ سے لی گئی ہیں
تصاویر ’ہیومینٹی فرسٹ فاؤنڈیشن‘ کے فیس بک صفحہ سے لی گئی ہیں 

حیدرآباد: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے اور دنیا بھر کے مسلمان روزے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس مہینہ میں جہاں زیادہ تر لوگ زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لئے عبادت میں مشغول رہتے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو دوسروں کی مدد کر کے ان کے دکھ درد کو بانٹ کر خدمت خلق کی راہ اختیار کرتے ہیں۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

حیدرآباد کے کچھ نوجوانوں نے بھی خدمت خلق کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سرکاری اسپتالوں کے ان لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا جو اسپتال میں داخل اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے وہاں موجود ہیں۔ نوجوانوں کا یہ گروپ حیدرآباد کے سماجی کارکن مجید اللہ خان قادری کی نگرانی میں خدمت خلق کو انجام دے رہے ہیں۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

روزانہ سحری سے پہلے نوجوانوں کا قافلہ نکل پڑتا ہے، ان کی منزل سرکاری اسپتال ہوتے ہیں اور مقصد بالکل نیک و قابل ستائش ہے۔ ان نوجوانوں نے اس ماہ مقدس کے دوران اپنی معمولات کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیمارداروں کے لئے سحری کا انتظام کرنا اپنا مقصد بنا لیا ہے۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

رمضان المبارک کے دوران نیکی کے کام میں مصروف یہ نوجوان حیدرآباد کے قلعہ گولکنڈہ کے رہائشی ہیں۔ ان کی اس مساعی کی کافی ستائش کی جا رہی ہے۔ یہ نوجوان اپنے طور پرسرکاری اسپتالوں کے مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیمارداروں کے لئے مفت میں سحری کا انتظام کر رہے ہیں کیونکہ اسپتالوں میں انہیں سحر میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

نوجوانوں کے گروپ کی جانب سے رات میں غذائی اشیاء کا انتظام کیا جاتا ہے اور پھر سحری کے وقت اپنی گاڑیوں پر یہ لوک بیشتر سرکاری اسپتالوں میں گھوم کر مریضوں روزے داروں کے لئے سحری کا انتظام کرتے ہیں۔ ان نوجوانوں کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں مختلف غذائی اشیا پر مشتمل 100 تا 150 پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

یہ نوجوان خدمت گار نیلوفر اسپتال، ایم این جے اور دیگر اسپتالوں میں سحری کا انتظام کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے اس نیک جذبہ کی گولکنڈہ کے بزرگوں نے کافی ستائش کی اور کہا کہ وہ بے مثال کام انجام دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اسپتال میں موجود تیمارداروں کو سحری میں کافی پریشانی ہوتی ہے، لہذا ان تک سحری کے کھانے کو پہنچانا ہمیں ضروری لگا۔ نوجوان خدمت گاروں کا کہنا ہے کہ پورے ماہ رمضان میں وہ اس کام کو انجام دیتے رہیں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 May 2019, 10:10 PM IST