قومی خبریں

حیدرآباد: کباڑ گودام میں خوفناک آتشزدگی، بہار سے تعلق رکھنے والے 11 مزدور ہلاک

حیدرآباد کے ڈی سی پی سینٹرل زون نے بتایا کہ تمام 11 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام مزدور بہار کے رہنے والے تھے

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI 

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں اس وقت ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جب یہاں کے بویا گوڈا علاقہ میں کباڑ کے گودام میں آگ گئی۔ خوفناک آگ کی زد میں آنے والے 11 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق بہار سے ہے اور وہ یہاں کباڑ کے گودام میں کام کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

حیدرآباد کے ڈی سی پی سینٹرل زون نے بتایا کہ تمام 11 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق گاندھی نگر کے ایس ایچ او موہن راؤ نے بتایا کہ گودام میں 12 لوگ موجود تھے، جن میں سے 11 کی موت ہو گئی اور صرف ایک ہی زندہ بچ پایا۔ ڈی آر ایف (ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔

Published: undefined

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آتشزدگی کے واقعہ میں بہار کے مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیز، مزدوروں کی لاشوں کو بہار بھیجنے کے انتظامات کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، ایسی صورت حال میں ان کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined