تصویر آئی اے این ایس
حیدر آباد کے ایک اسپتال میں ہفتہ کے روز شدید آگ لگ گئی۔ اسپتال میں کئی مریضوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔ یہ آگ حیدر آباد کے انکورا اسپتال کی عمارت میں لگی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ دسویں منزل پر پلاسٹک کا سامان رکھا ہوا تھا جس کے سبب آگ خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ پانچویں منزل سے دسویں منزل تک پھیل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انکورا اسپتال میں بچوں اور حاملہ خواتین کا علاج کیا جاتا ہے۔ اسپتال میں بیشتر حاملہ خواتین کے موجود ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔