قومی خبریں

امید ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کو حل کرلیں گے: ایران

ایران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جموں وکشمیر پر ہندوستانی حکومت کے فیصلے سے پیدا ہوئی صورت حال کا ہندوستان اور پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعہ حل نکال لیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تہران: ایران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کئے جانے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے سے پیدا ہوئی صورت حال کا ہندوستان اور پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعہ حل نکال لیں گے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا نے وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کو امید ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک اچھے دوست اور علاقائی شراکت دار ہونے کے ناطے بات چیت اور پرامن طریقے سے لوگوں کے مفادات میں اقدام کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’’ایران جموں وکشمیر کی صورت حال کے مسلسل ہورہے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے آئینی قرارداد اور ریاستوں کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ’جموں وکشمیر نوتشکیل بل 2019‘ کو منظوری دے دی۔

Published: undefined

لوک سبھا نے آئینی قرارداد کو ووٹوں کے ذریعہ 72 کے مقابلے 351 ووٹوں سے منظوری دی جبکہ جموں وکشمیر نوتشکیل بل کی حمایت میں 370 اور مخالفت میں 70 ووٹ پڑے۔ راجیہ سبھا نے پیر کے دن ہی قرارداد اور بل کو پاس کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined