قومی خبریں

وزارت داخلہ کی ریاستوں سے فرضی خبروں پر روک کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فرضی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے کورونا وائرس کے حوالہ سے پھیل رہی ہے جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے انہیں روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فرضی خبروں کے سبب بڑھتی پریشانیاں اور اس سلسلہ میں مہاجر مزدورں کی وسیع سطح پر فرار کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کورٹ نے مانا کہ اس سے لوگوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

کورٹ کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فرضی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں کو حقائق اورغیر توثیق شدہ خبروں کی تصدیق کی سہولت دینے کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اسی طرح کے طریق کار کو اپنانے کے لئے کہا ہے۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ عدالت نے حکومتوں کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانا اور ادویات وغیرہ جیسی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مہاجر مزدوروں کے لئے بنائے گئے شیلٹرز ہومز میں تمام بنیادی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined