شملہ: ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چاروں طرف تباہی کا منظر ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں بارشوں کے باعث 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شملہ میں سمر ہل کے قریب شیو مندر کے ملبے سے ایک اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ ہماچل میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت میں ایک سال کا وقت لگے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 10000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔
Published: undefined
کئی علاقوں میں حالات خراب ہیں۔ کرشنا نگر میں تقریباً 15 مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے اور خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر کئی لوگوں نے اپنے طور پر گھر خالی کر دئے ہیں۔
موسلادھار بارش کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بدھ کو ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ہماچل یونیورسٹی نے 19 اگست تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined