قومی خبریں

بی جے پی-آر ایس ایس اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ: خورشید

کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ دوسری چھوٹی-بڑی پارٹیوں کو بھی کانگریس اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فرخ آباد: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اسی سال ہونے والے عام انتخابات کو کانگریس اور آر ایس ایس و بی جے پی کے درمیان نظریاتی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔ مسٹر خورشید سنیچر کو بڑھ پور میں صحافیوں سے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت سے اس کے کارکنوں کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش کی کمان پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا کو دینے سے کارکن کامیابی کے لئےکافی پرجوش ہیں اور ہر ممکن جدوجہد کرر ہے ہیں۔

سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ کانگریس کا مقصد عوامی مقبولیت والی چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ لیکر مرکز سے نریندر مودی حکومت کو بے دخل کرناہے۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ دوسری رسوخ والی پارٹیوں کو بھی کانگریس اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

Published: 11 Feb 2019, 10:09 AM IST

مسٹر خورشید نے یہ بھی کہا کہ اگر اس بار کے انتخابات میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی پھر سے مرکزی اقتدار پر فائز ہوتی ہے تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، ریزروبینک آف انڈیا، سی بی آئی و دیگر آئینی اداروں پر حکومت کا دباؤ ہے۔ کانگریس اس دباؤ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ رافیل معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں کانگر صدر راہل گاندھی نے سب کچھ ایک دم صاف کردیا ہے۔

Published: 11 Feb 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Feb 2019, 10:09 AM IST