قومی خبریں

یوپی میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ہیلی کاپٹر ٹیکسی چلانے کی تیاری

اتر پردیش کا شعبہ سیاحت ریاست بھر کے اہم سیاحتی مقامات کو جوڑنے کے لئے ہیلی کاپٹر ٹیکسی خدمات شروع کرنے کی تیار کر رہا ہے۔ ان خدمات کے رواں سال دسمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر  

لکھنؤ: اتر پردیش کا شعبہ سیاحت ریاست بھر کے اہم سیاحتی مقامات کو جوڑنے کے لئے ہیلی کاپٹر ٹیکسی خدمات شروع کرنے کی تیار کر رہا ہے۔ ان خدمات کے رواں سال دسمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

وبا کے پیش نظر لوگ بھری ہوئی بسوں اور ٹرینوں سے سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں، تاہم سیاحت افسران نے محسوس کیا کہ ہیلی کاپٹر ٹیکسی ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

پرنسپل سکریٹری سیاحت و ثقافت مکیش کمار میشرم کے مطابق جہاں آگرہ میں ہیلی پورٹس تیار ہیں وہیں دیگر اہم سیاحتی مقامات پر ہیلی پورٹس کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ یہ منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر مبنی ہوگا اور اس کے لئے ایک کنسلٹنٹ دو ہفتوں میں مقرر کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ، "زیادہ تر سیاح بالخصوص غیر ملکی سیاہ بہتر روابط کے پیش نظر تاج محل کے دیدار کے لئے آتے ہیں اور وہی سیاح ناقص رابطے کی وجہ سے دیگر اہم سیاحتی مقامات کو چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر ٹیکسی خدمات بہتر متبادل ثابت ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ سروس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سیاح منزل تک پہنچ جائیں اور اسی دن واپس آجائیں۔ میشرام نے کہا کہ آگرہ ہوائی اڈے کے قریب ہیلی پورٹ کے علاوہ، حکومت کے پاس پہلے ہی وندھیاچل، الہ آباد، لکھنؤ اور وارانسی میں ایک ہوائی اڈہ موجود ہے۔

حکام کے مطابق متھرا اور الہ آباد میں بنیادی سہولیات کے ساتھ آگرہ جیسا ہیلی پورٹ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہیلی کاپٹر ٹیکسی بھی سیاحوں کے لیے بودھ گیا اور کشی نگر میں بدھ مت سے متعلق مقامات کے لیے دستیاب ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined