قومی خبریں

اتراکھنڈ میں بارش کا قہر، پہاڑی کا حصہ گرنے سے آمد و رفت متاثر، سانگ ندی کی سطح آب میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پہاڑی اور میدانی ضلعوں کے کچھ جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ چاردھام یاترا پر نکلے عقیدت مندوں کو ہوشیار رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اتراکھنڈ میں اتوار کو موسم میں اچانک اس وقت تبدیلی دیکھنے کو ملی جب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔ اس غیر متوقع موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیڑ ٹوٹ کر گر گئے۔ رشی کیش-بدری ناتھ ہائی وے پر شیو پوری کے پاس بارش سے پہاڑی کا بڑا حصہ نیچے گر گیا، جس سے راستے میں رکاوٹ آ گئی۔ اس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں سڑکوں پر ملبہ جمع دیکھا گیا اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

راستے میں رکاوٹ کی وجہ سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں نے اچانک آئے ملبہ میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے کسی بھی شخص کے اس واقعہ میں زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کام شروع کیا اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی بعد میں موقع پر پہنچی۔

Published: undefined

دہرہ دون میں بھی کئی مقامات پر بارش کا اثر دیکھنے کو ملا۔ مال دیوتا میں ندی کے کنارے پکنک منا رہے کئی لوگوں نے وقت رہتے خود کو بچایا۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام 5:30 بجے مال دیوتا کے پاس بادل پھٹنے سے سانگ ندی میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی، لیکن سبھی لوگ محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

مسوری علاقے میں اتوار کو ہوئی موسلا دھار بارش نے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ یہاں جھرنے میں پانی کے ساتھ بڑے پیمانے پر پہاڑی سے ملبہ اور پتھر بہہ کر جھیل میں جمع ہو گئے۔ ٹیونی-ملیتھا شاہراہ کچھ وقت کے لیے کیمپٹی میں ملبہ آنے سے آمد و رفت کے لیے متاثر رہی۔ اتوار کی دوپہر بعد کیمپٹی علاقے میں جم کر بارش ہوئی جس نے کیمپٹی فال کو اُبال پر لا دیا۔ حالانکہ ان واقعات میں کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پہاڑی اور میدانی ضلعوں کے کچھ جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں پہاڑی علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھونکے دار ہوائیں چل سکتی ہیں۔ موسم کے مزاج کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے چاردھام یاترا پر نکلے عقیدت مندوں کو ہوشیار رہنے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined