قومی خبریں

تمل ناڈو میں شدید بارش، چھت گرنے سے خاتون کی موت

شمال مشرقی مانسون کے فعال ہونے کی وجہ سے چنئی سمیت تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی

چنئی میں بارش کے درمیان واٹر لاگنگ / تصویر آئی اے این ایس
چنئی میں بارش کے درمیان واٹر لاگنگ / تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: شمال مشرقی مانسون کے فعال ہونے کی وجہ سے چنئی سمیت تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

تمل ناڈو کے شمالی اور جنوبی ساحلوں پر ماحولیاتی دباؤ کی وجہ سے ریاست کے بیشتر اضلاع میں منگل کی صبح سے بارش کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے، جس سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ چنئی سمیت کئی شہروں کے بڑے چوراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ جس کی وجہ سے دفتر جانے والوں اور گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی میٹرو میں بھیڑ لگ گئی کیونکہ سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوا۔

Published: undefined

دریں اثنا، ایک 46 سالہ خاتون، جس کی شناخت شانتی کے نام سے ہوئی ہے، پولینتھوپ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹانا شروع کیا اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ تمل ناڈو پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے ملبہ ہٹایا اور اس میں دبی خاتون کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ شہر کے کئی علاقوں بشمول ٹونڈیارپیٹ، مدیپکم، ترووتریور، منالی، پالیکرنائی، ویلاچیری، ارمبکم، ایککاتوتھنگل، کے کے نگر اور ایگمور میں کل رات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے آج کئی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک سات سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ نواحی علاقوں میں دس سینٹی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔ محکمہ نے آئندہ چند گھنٹوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ علاقائی موسمیاتی مرکز نے آج پیش گوئی کی ہے کہ چنئی میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ تروولور، کانچی پورم، چنگالپٹو، ولوپورم اضلاع کے علاوہ نیلگیرس، مائیلادوتھرائی، کڈلور، تروپپٹور، کرور، رانی پیٹ، ویلور میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز