قومی خبریں

دہلی میں صبح سے جھماجھم بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت

قومی راجدھانی دہلی میں آخرکار لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی اور جمعرات کی صبح سے ہی جھماجھم بارش ہونے لگی۔ دہلی میں بدھ کے روز سے ہی موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا تھا اور مطلع ابرآلود تھا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں آخرکار لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی اور جمعرات کی صبح سے ہی جھماجھم بارش ہونے لگی۔ دہلی میں بدھ کے روز سے ہی موم کا مزاج تبدیل ہو گیا تھا اور مطلع ابرآلود تھا۔ اس کے سبب کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

Published: undefined

فی الحال بارش نے دہلی والوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے۔ آسمان میں بادل چھائے ہوئے اور کئی مقامات پر بونداباندی ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی اور ملحقہ علاقوں میں بھاری بارشوں کے پیش نظر آرنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نوئیڈا، گڑگاؤں، غازی آباد، فرید آباد وغیرہ کے لئے بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں وقفہ وقفہ پر بارش کا سلسلہ پورے دن چلتا رہے گا۔

Published: undefined

قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دہلی میں جمعرات یا جمعہ تک مانسون کے پہنچنے کے آثار ہیں۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ مطلع بھی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک موسم کا امزاج ایسا ہی بنا رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined