قومی خبریں

پاکستان میں موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے چھ افراد ہلاک

جیونیوز کے مطابق اتوار کو بھی موسلا دھار بارش جاری ہے جس میں سندھ صوبے کے کراچی سمیت کئی شہر بے حد متاثر ہوئے ہیں اور کراچی میں صورت حال بے حد ابتر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کراچی: پاکستان میں سندھ صوبے کے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا اور جس سے بجلی کے کچھ کھمبے اور تار پانی میں آگئے جس سے کرنٹ لگنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد احتیاط کے طور پر کئی علاقوں کی بجلی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

Published: undefined

جیونیوز کے مطابق اتوار کو بھی موسلا دھار بارش جاری ہے جس میں سندھ صوبے کے کراچی سمیت کئی شہر بے حد متاثر ہوئے ہیں اور کراچی میں صورت حال بے حد ابتر ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 150.6 ملی میٹر کراچی کے سرجانی شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے بعد گلشن حدید مین 149 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ ہوائی اڈے پر 126ملی میٹر اور لاندھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 110.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بجلی کمپنی ’کے الیکٹریکل‘ نے کئی ٹوئٹ کرکے بارش کی وجہ سے بجلی سپلائی بند ہونے اور پانی بھرنے کی صورت حال کے بارے میں لوگوں کو اطلاع دی ہے۔ اس نے کہا کہ بارش کی وجہ سےجن علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے وہاں عام لوگوں کی سیکورٹی کے پیش نظر بجلی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ دیگر علاقوں میں مسلسل بارش اور پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں مشکلیں پیش آرہی ہیں۔

Published: undefined

کمپنی نے کہا، ’’مسلسل بارش اور پانی بھرنے کی وجہ سے پیدا صورت حال میں بجلی بحالی کی کوشش بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بجلی سپلائی متاثر ہونے سے کم از کم 120 پمپنگ اسٹیشنوں پر کام نہیں ہو رہا ہے اور جس سے جگہ جگہ پانی بھرنے کے حالات سے فی الحال نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ محکمے نے ہفتے کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے 36 سے 42 گھنٹے تک رک رک کربارش ہونے کی پیش گوئی ظاہر کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined