
گوہاٹی میں بارش کے بعد سڑک پر بھرا ہوا پانی / آئی اے این ایس / اے آئی سے بہتر شدہ
گوہاٹی: آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب میں ہوئی شدید بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کی سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سڑکوں کے زیر آبا آ جانے کے باعث معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حالت کی سنگینی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطاً اقدام لیتے ہوئے آج یعنی پیر کے روز تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ ضلعی کمشنر اور ضلعی آفات انتظام اتھارٹی، کامروپ (میٹرو) کے صدر سوپنیل پال کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق گوہاٹی میونسپل کارپوریشن علاقہ کے تحت آنے والے تمام سرکاری اور نجی اسکول-کالج 20 اپریل کو بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ طلباء، اساتذہ اور ملازمین کی حفاظت کے پیش نظر لیا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلہ میں آسام ریاستی آفات انتظام اتھارٹی ، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ سمیت متعلقہ تمام محکموں کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ صورت حال پر لگاتار نظر بنائے ہوئے ہے اور آبی جماؤ والے علاقوں میں راحت رسانی کے کام بھی جاری ہیں۔
مقامی رہائشیوں نے بھی انتظامی بندوبست پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ رات بھر بارش کے بعد انہیں ڈیوٹی پر جانے کے لیے پانی سے بھری سڑکوں سے گزرنا پڑا۔ وہیں، ایک دیگر رہائشی نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی حالت خراب ہے اور نالیوں کے بند ہونے کے سبب نکاسی آب کا مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
ایک رہائشی نے کہا کہ شدید بارش نے گوہاٹی میں معمولات زندگی درہم برہم کر دئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدام لیے جا رہے ہیں لیکن آبی جماؤ کے مسئلے نے شہری انتظام پر کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ راستوں میں پانی بھرنے اور لوگوں کو نقل و حمل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئجی اہم راستوں پر پانی جمع ہونے سے نقل و حمل پر بھی اثر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ جہاں شمالی ہند کے کئی علاقوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے، وہیں گوہاٹی میں لگاتار بارش نے لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ یہاں تک کہ اتوار کو شروع ہونے والی تیز بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات بھی نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined