قومی خبریں

ٹول ایجنسی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ، معاہدہ منسوخ کر نے کی تیاری: فوجی پر حملہ کی وجہ سے ہوئی کارروائی

وقت کی کمی کی وجہ سے فوجی جوان کپل سنگھ نے ٹول ملازمین سے گاڑی کو جلدی نکالنے کی اپیل کی۔ اس پر جھگڑا بڑھ گیا اور ٹول ملازمین نے مبینہ طور پر جوان کو مارنا شروع کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

میرٹھ-کرنال نیشنل ہائی وے(این ایچ -709اے) پر واقع بھونی ٹول پلازہ پر 17 اگست کی رات کو ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا، جس میں ٹول ملازمین نے ہندوستانی فوج کے جوان کپل سنگھ اور اس کے بھائی شیوم پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے آئی) نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹول وصول کرنے والی ایجنسی میسرز دھرم سنگھ اینڈ کمپنی پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور کمپنی کا معاہدہ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مستقبل میں ٹول پلازہ کی بولی میں حصہ لینے سے روکنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

میرٹھ کے گوٹکا گاؤں کا رہنے والا فوجی جوان کپل سنگھ 17 اگست کی رات اپنے کزن شیوم کے ساتھ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ اسے سری نگر میں اپنی ڈیوٹی جوائن کرنی تھی۔ بھونی ٹول پلازہ پر لمبی قطار اور وقت کی کمی کی وجہ سے کپل نے ٹول ملازمین سے گاڑی کو جلدی باہر نکالنے کی اپیل کی۔ اس پر جھگڑا بڑھ گیا اور ٹول ملازمین نے مبینہ طور پر جوان کو مارنا شروع کر دیا۔ الزام ہے کہ ملازمین نے کپل کو کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارا اور ایک ملازم نے اینٹ اٹھانے کی کوشش بھی کی۔

Published: undefined

اس دوران کپل کے بھائی شیوم نے اسے چھڑانے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی پٹائی کی گئی۔ کپل سنگھ ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے آپریشن سندور میں شامل تھے۔ وہ چھٹی پر گھر آئے تھے اور انہیں 18 اگست سے ڈیوٹی جوائن کرنی تھی۔ اسی وجہ سے وہ دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے سری نگر کی فلائٹ پکڑنے جا رہے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد عوام میں غم و غصہ پھیل گیا۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد مقامی دیہاتیوں کی بھیڑ ٹول پلازہ پر جمع ہوگئی اور ٹول ملازمین کے خلاف احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ  بھی کی۔ اس ہنگامے کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ میرٹھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے کچھ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

این ایچ اے آئی نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا اور فوری کارروائی کی اور ٹول وصول کرنے والی ایجنسی پر 20 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ این ایچ اے آئی نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے ملازمین کو نظم و ضبط اور ٹول پلازہ پر نظم و ضبط برقرار رکھنے میں ناکام رہی، جو کہ معاہدے کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔ این ایچ اے آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'ہم اس طرح کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کے محفوظ اور بلا تعطل سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔'

Published: undefined

فوجی جوان کپل سنگھ اور ان کے بھائی شیوم کی حالت مستحکم ہے۔ یہ واقعہ فوجیوں کے احترام اور ٹول پلازوں کے سیکورٹی نظام پر سوال اٹھا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ٹول ملازمین کی غنڈہ گردی اور مقامی پولیس کی مبینہ بے عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کئی صارفین نے اس واقعہ کو قومی سلامتی سے جوڑتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined