قومی خبریں

معمول سے پہلے گرمی! پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے درجہ حرارت میں اضافہ، ہولی کے آس پاس بلے گا موسم

موسمیاتی ایجنسی ’اسکائی میٹ ویدر‘ کے مطابق شمالی میدانی علاقے عام طور پر پری مون سون سیزن کی طرف منتقلی کے دوران سب سے آخر میں گرم ہوتے ہیں لیکن اس بار گرمی کے اثرات ابھی سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی دستک / علامتی تصویر</p></div>

گرمی کی دستک / علامتی تصویر

 

ملک کے کئی حصوں میں گرمی نے دھیرے دھیرے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی ’اسکائی میٹ ویدر‘ کے مطابق شمالی میدانی علاقے عام طور پر پری مون سون سیزن کی طرف منتقلی کے دوران سب سے آخر میں گرم ہوتے ہیں لیکن اس بار گرمی کے اثرات ابھی سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ درجہ حرارت دن اور رات کے وقت 2 ہندسوں پر پہنچ رہا ہے۔ اگرچہ عام طور پر یہاں مارچ کے اوائل تک ہلکی سردی رہتی ہے۔ راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے کئی حصوں میں بھی کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

Published: undefined

مغربی راجستھان میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس سے گرمی کے اثرات محسوس کئے جارہے ہیں۔ ہریانہ کے زیادہ تر حصوں خاص طور پر جنوبی علاقہ اور راجستھان سے متصل علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 11-14 ڈگری تک ریکارڈ ہورہا ہے۔ پنجاب میں بھی بعض مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Published: undefined

اسی طرح ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کےعلاقائی موسمیاتی مرکز، نئی دہلی کے مطابق کل دہلی (صفدرجنگ) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے 16 فروری 2026 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

اسکائی میٹ ویدر کے مطابق اس بار پری مانسون کی طرف منتقلی معمول سے پہلے ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ آئندہ تقریباً ایک ہفتے تک کسی فعال مغربی طلاطم نظر نہیں آرہا ہے۔ ہولی کے آس پاس پہلے ایک نیا نظام نمودار ہونے کا امکان ہے جو بنیادی طور پر پہاڑی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ نچلی سطح کی ہوائیں تیز اور خشک رہیں گی جو پری مون سون کے آغاز کا اشارہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ معمول سے پہلے اس بار سردی سے راحت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined