قومی خبریں

شمالی ہند میں گرمی کا عذاب، درجہ حرارت 50 ڈگری کے پار، 30 کی موت

جیسلمیر میں ہند-پاک سرحد کے پاس درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں کسان گرمی کے قہر اور خشک سالی کی وجہ سے گایوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی شدت اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ عذاب معلوم پڑ رہی ہے۔ اس گرمی سے کچھ دنوں تک راحت ملتی ہوئی بھی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ اس تپش کو دیکھتے ہوئے راجستھان اور ودربھ سمیت ملک کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ اور پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، دہلی و مدھیہ پردیش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے چورو میں تو درجہ حرارت 50.8 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا جب کہ جیسلمیر میں ہند-پاک سرحد کے پاس بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ گرمی کی شدت سے اب تک ملک بھر میں کم و بیش 30 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں لگاتار اضافہ تھار ریگستان کی جانب سے آنے والی گرم ہواوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ پیر یعنی 3 جون کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آ سکتی ہے۔ اس بار مانسون کے بھی تاخیر سے آنے کی امید ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 6 جون کے بعد بارش ہو سکتی ہے۔ اس درمیان لکھنو کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے آئندہ کچھ گھنٹوں میں اتر پردیش کے لکھنو، سیتا پور، ہردوئی، بارہ بنکی اور آس پاس کے علاقوں میں برف باری و تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ان علاقوں کا موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

شدید گرمی کی وجہ سے ان دنوں کرناٹک میں زبردست خشک سالی کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جنوبی ہند کے کئی حصوں میں کسان گرمی کے عذاب اور خشک سالی کی وجہ سے گایوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ "ہمارے پاس گایوں کو کھلانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ بارش بھی نہیں پڑ رہی۔ ہم کچھ بھی بونے میں اہل نہیں ہیں تو انھیں کیا کھلائیں؟ ہم یہاں گایوں کو فروخت کرنے آئے ہیں لیکن اچھی قیمت بھی نہیں مل رہی۔"

Published: undefined

خبروں کے مطابق خلیج بنگال، عرب ساگر اور انڈما و نکوبار جزائر سے ہوتے ہوئے مانسون کیرالہ کے پاس 6 جون تک پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی علاقوں اور جنوبی علاقوں پر اگلے تین سے پانچ دنوں میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ "دہلی میں بارش ہونے کی امید نہیں ہے اور اندازہ کے مطابق یہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سلسیس رہ سکتا ہے۔ یہ دھیرے دھیرے کم ہو سکتا ہے۔"

Published: undefined

دوسری طرف مہاراشٹر میں بھی گرم ہواوں کے چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ناگپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے پار پہنچ چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined