قومی خبریں

دہلی میں گرمی کی شدت بڑھی، بچوں کو پانی پینے کی یاد دلانے کے لیے اسکولوں میں بجے گی گھنٹی، حکومت کی گائیڈلائنس جاری

درجہ حرارت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہدایت دی ہے کہ پڑھائی کے دباؤ میں بچے پانی پینا نہ بھولیں، اس کے لیے اسکولوں کو لازمی طور سے ضروری انتظامات نافذ کرنے ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اسکول کے باہر  طالبات، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسکول کے باہر طالبات، تصویر آئی اے این ایس

 

قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ گرمی کے دوران اسکولی بچوں کی حفاظت کے انتظامات سے متعلق اُٹھ رہے سوالوں کے درمیان دہلی حکومت کی جانب سے بچوں کی صحت کو ترجیح دی گئی ہے اور پہلی بار ایک خاص قدم اُٹھاتے ہوئے نئی گائیڈلائنس جاری کی گئی ہے۔ نئی گائیڈلائنس میں کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں، اور ایک فیصلہ ہر اسکول میں ’واٹر بیل‘ گھنٹی بجائے جانے کا ہے۔

Published: undefined

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ہدایت کے مطابق گرمی کے قہر کو دیکھتے ہوئے اب ہر 45 سے 60 منٹ میں اسکول کی گھنٹی بجے گی۔ یہ گھنٹی کلاس ختم ہونے یا تبدیل کرنے کے لیے نہیں بلکہ بچوں کو پانی پینے کی یاد دلانے کے لیے ہوگی۔ اس سلسلے میں حکومت نے صاف کہا ہے کہ شدید گرمی کے درمیان پڑھائی کے دباؤ میں بچے پانی پینا نہ بھولیں، اس کے لیے اسکولوں کو لازمی طور سے اس طرح کے انتظامات نافذ کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

نئے اقدامات کے ذریعہ حکومت کی جانب سے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر پڑھائی کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی خاص زور دیا جا رہا ہے۔ اسکول میں پڑھائی کے دوران بچوں کی طبیعت خراب ہونے سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ضروری کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دہلی میں گرم لہر (ہیٹ ویو) کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ بچوں کو ’ڈی ہائیڈریشن‘ اور لو سے بچایا جا سکے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ راجدھانی میں لگاتار درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے عام لوگوں کا بُرا حال ہے۔ ایسے حالات میں پسینہ اور تیز دھوپ کی وجہ سے بچے اور بزرگ بیمار ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے محتاط رہنے کی بھی صلاح دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ اس وقت راجدھانی میں عام شہریوں سمیت اسکولی بچوں کو درجہ حرارت لگاتار ستا رہا ہے۔ دہلی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کم ازکم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس تک ہوسکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس سے گرمی میں مزید شدت آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined