پٹنہ: 70ویں بی پی ایس سی کے پی ٹی امتحان کی منسوخی اور دوبارہ امتحان کے مطالبے پر آج (جمعہ) پٹنہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ یہ مقدمہ ان امیدواروں کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جنہوں نے امتحان میں بے ضابطگیوں اور گڑبڑیوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس سے پہلے 16 جنوری کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے بہار حکومت اور بی پی ایس سی کو 30 جنوری تک اپنا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔
Published: undefined
بی پی ایس سی کے امیدواروں کی جانب سے وکلاء آشیش کمار اور پرنو کمار کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔ 70ویں بی پی ایس سی کے ابتدائی امتحان کا نتیجہ 23 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ آج کی سماعت میں حکومت یا بہار پبلک سروس کمیشن کی طرف سے پیش کیے گئے حلف نامے کے مواد پر سب کی نظر ہوگی۔
Published: undefined
امیدوار مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ 70ویں بی پی ایس سی پی ٹی امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنی مانگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امتحان میں گڑبڑیوں کو لے کر کئی امیدوار گردنی باغ میں دھرنا دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز (30 جنوری) کو بھی امیدواروں نے پٹنہ کی سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور بی پی ایس سی دفتر کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کئی امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر کو 70ویں بی پی ایس سی کی پی ٹی امتحان ہوئی تھی، جس کے لیے 912 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ صرف پٹنہ کے باپو امتحانی مرکز میں دوبارہ امتحان منعقد کیا گیا، جبکہ امیدوار پورے امتحان کو منسوخ کرنے اور دوبارہ امتحان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ امتحان میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اس معاملے میں کیا فیصلہ سناتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined