قومی خبریں

دہلی- این سی آر کے آسمان پر کہرے کا پہرہ! راجدھانی میں ہوا کا معیار بدستور خراب

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 31 دسمبراور یکم جنوری کو کڑاکے کی ٹھنڈ اور شدید کہرا پڑے گا۔ اس کے علاوہ یکم جنوری کو دہلی میں ابرآلود رہنے کی توقع ہے اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں کہرے کا منظر / آئی&nbsp;اے این ایس</p></div>

دہلی میں کہرے کا منظر / آئی اے این ایس

 
IANS

قومی راجدھانی میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے باوجود منگل کو لوگوں کو آلودگی سے راحت نہیں ملی۔ آج بھی صورت حال جوں کی توں ہے۔ بدھ کے روز صبح کی شروعات کہرے اور آلودگی کی موٹی تہہ کے درمیان ہوئی۔ شدید کہرے نے ​​آسمان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، جس سے کئی علاقوں میں حد بصارت بے حد کم ہو گئی ہے۔ مزید برآں لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس کے مریضوں کو پریشانی محسوس ہوئی۔ وہیں این سی آرمیں بھی شدید کہرا چھایا ہوا ہےجس کی وجہ سے حد بصارت کافی کم ہوگئی ہے۔ سڑک سے لے کر ہوائی ٹریفک تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں سے آنے والی تصاویر واضح طور پر شدید کہرے کی گواہی دے رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق بدھ کی صبح راجدھانی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 383 درج کیا گیا۔ یہ ہوا کا بے حد خراب زمرہ ہے۔ وہیں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کو ہوا کا معیار سنگین زمرے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو آنکھوں میں جلن، کھانسی اور سردرد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی دہلی کےعلی پور میں اے کیو آئی 327، آنند وہار میں 452، اشوک وہار میں 411، آیا نگر میں 321، بوانا میں 307، براڑی میں 352 اور چاندنی چوک علاقے میں 420 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں ڈی ٹی یو میں 375، دوارکا سیکٹر 8 علاقے میں 414، آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹی 3 علاقے میں 334، آئی ٹی او میں 426، جہانگیرپوری میں 423، لودھی روڈ میں 321، منڈکا میں 399، نجف گڑھ میں 331، پنجابی باغ میں 430، آرکے پورم میں 412 اور روہنی میں 426،درج کیا گیا۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق راجدھانی میں ہوا کا معیار مسلسل خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ موسم کی بے وفائی ہے۔ اسکائی میٹ کے نائب صدر مہیش پلاوت کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں بھاری اضافہ ہوا ہے اور مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے منگل کو بھی ہوا کا معیار خراب رہا جو نیچے پھنسی ہوئی ٹھنڈی ہوا کو اوپراُٹھنے نہیں دیتی ہے۔ اسی ٹھنڈی ہوا میں گاڑیوں کا دھواں اور تعمیرات کی دھول جیسے آلودگی میں اضافہ کرنے والے ذرات جمع ہوجاتے ہیں۔ ان ذرات کو اوپر جانے کا راستہ نہیں ملتا اس لئے وہ زمین کے قریب پھنسے رہتے ہیں۔ مزید برآں، جب بارش نہیں ہوتی اور ہوا بھی سست ہوتی ہے، تو یہ پھنسی ہوئی آلودگی باہر نہیں نکل پاتی جس سے صورتحال کئی گنا خراب ہوجاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined