قومی خبریں

مراٹھی زبان سیکھی یا نہیں؟ یکم مئی سے چلے گی خصوصی مہم! مہاراشٹر میں ہوگی آٹو رکشہ چلانے والوں کی چیکنگ

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے کہا کہ ’’مراٹھی سیکھنے کے خواہش مند ڈرائیوروں کے لیے آر ٹی او دفاتر میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> آٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آٹو، تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں آٹو رکشہ چلانے والوں کے لیے مراٹھی کو لازمی بنانے کے فیصلے کو نافذ کرنے لیے خصوصی تصدیقی مہم شروع کی جائے گی۔ یہ مہم یکم مئی سے 15 اگست تک چلائی جائے گی، جس کی اطلاع وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم کے دوران ڈرائیوروں کے لائسنس صرف مراٹھی نہ جاننے کی وجہ سے رد نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرنائک کے مطابق کارروائی صرف موجودہ قانونی التزامات کی بنیاد پر ہی کی جائے گی۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ خصوصی مہم ریاست کے تمام 59 علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر (آر ٹی او) میں ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر رویندر گائیکوارڈ کی سربراہی والی کمیٹی کی نگرانی میں چلائی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ’’اگر کوئی مہاراشٹر میں تجارت کرنا چاہتا ہے تو مراٹھی جاننا لازمی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آٹو اور ٹیکسی یونینوں کے نمائندوں نے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے۔

Published: undefined

میرا-بھیندر میں حال ہی میں چلائی گئی ایک خصوصی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے سرنائک نے کہا کہ 3443 آٹو رکشہ کا معائنہ کیا گیا، جس میں 565 ایسے ڈرائیور تھے جنہیں مراٹھی زبان نہیں آتھی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لیکن ڈرائیوروں نے مراٹھی زبان سیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ گائیکواڈ کی سربراہی والی کمیٹی اس مہم کی روزانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر نگرانی کرے گی اور معائنے کی رپورٹوں کی بنیاد پر آر ٹی او کو ہدایات جاری کرے گی۔

Published: undefined

وزیر ٹرانسپورٹ سرنائک کے مطابق مراٹھی سیکھنے کے خواہش مند ڈرائیوروں کے لیے آر ٹی او دفاتر میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس میں کونکن مراٹھی ساہتیہ پریشد اور ممبئی مراٹھی ساہتیہ سنگھ کے ذریعے تربیتی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کتابچے جیسی سہولیات بھی فراہم کرائی جائیں گی۔ سرنائیک نے مزید کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے ڈرائیوروں کو ریاست کی حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے، جن کی ضرورت لائسنس کی تجدید کے وقت ہوگی۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined