قومی خبریں

ہریانہ: بی جے پی کے باغی رہنما راجکمار سینی نے نئی پارٹی کا کیا اعلان

راجکمار سینی نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کیا اور بی جے پی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی، راجکمار سینی کروکشیتر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی جے پی کے باغی رہنما راجکمار سینی نے ہریانہ، پانی پت کے ہڈا گراؤنڈ پر منعقد ریلی میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے، انهوں نے اس ریلی میں 'لوک تنتر شرکشا پارٹی' کے قیام کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے خلاف راجکمار سینی کئی بار بیان دے چکے ہیں، اکثر کئی ایشو پر بی جے پی کی مخالفت کرتے دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

پانی پت میں ایک عوامی جلسے میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے سینی نے بی جے پی پر جم کر نشانہ لگایا، انہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ راجکمار سینی کروکشیتر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے یہاں سے کانگریس لیڈر نوین جندل کو شکست دی تھی۔

راجکمار سینی 'لوک تنتر شرکشا پارٹی' کے سرپرست کے کردار میں رہیں گے، وہیں شری پال سینی پارٹی کے صدر ہوں گے، ستیش یادو جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے، رام راجی شرما نائب صدر اور منجیت پانچال خزانچی ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined