قومی خبریں

ہریانہ بجٹ اجلاس: بھوپندر سنگھ ہڈا کی صدارت میں کانگریس قانون ساز پارٹی کا اجلاس منعقد

ہریانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے عین قبل ایوان میں حزب اختلاف کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کانگریس قانون ساز پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BhupinderSHooda
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BhupinderSHooda 

چنڈی گڑھ: ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے ٹھیک پہلے ایوان میں حزب اختلاف کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کانگریس قانون ساز پارٹی کا اجلاس آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد کیا۔

Published: 04 Mar 2021, 10:40 PM IST

اس اجلاس کے بعد پریس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ہڈا نے کہا کہ آج ریاست کے عوام کی مشکلات اور اپوزیشن کے سامنے مسائل زیادہ ہیں۔ لہذا اس سیشن میں کانگریس ریاستی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تجویز، ایم ایس پی گارنٹی بل ، متعدد ملتوی اور قابل توجہ تجویز لانے والی ہے۔

حکومت سے کسانوں کو مبینہ طور سے نظرانداز کئے جانے ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، ڈومیسائل قواعد و ضوابط میں تبدیلی ، بڑھتے ہوئے جرائم ، پیپر لیک ، شراب اور رجسٹری گھوٹالوں جیسے معاملات پر جوابات طلب کیے جائیں گے۔

Published: 04 Mar 2021, 10:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ کانگریس کل اسپیکر کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔ اس کے بعد وہ فیصلہ کریں گے کہ اس پرکب ووٹنگ اور بحث کرانی ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اجلاس کے دوران عوامی مفاد سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے اور تمام اراکین اسمبلی کو اس کے لئے پورا وقت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مبینہ طور پر تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کسان تحریک کو نظرانداز کررہی ہے اور کانگریس اس معاملے میں ایوان میں گھیرے گی۔ کسانوں کو ایم ایس پی کے حقوق کی فراہمی کے لئے اے پی ایم سی ایکٹ میں ترمیم کے لئے ایک پرائیویٹ ممبر بل لایا جائے گا۔

Published: 04 Mar 2021, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 10:40 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز