قومی خبریں

ہنس راج ہنس اور پرنیت کور کو بی جے پی کی آٹھویں فہرست میں ملا موقع ، سنی دیول کا ٹکٹ کٹا

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں ہنس راج ہنس کا نام بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بی جے پی نے ہفتہ (30 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی۔ پارٹی نے اس لسٹ میں  تین ریاستوں میں 11 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں پنجاب کی چھ لوک سبھا سیٹ، اڈیشہ کی تین اور مغربی بنگال کی دو سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ بی جے پی نے دوسری پارٹیوں  سے آئے لوگوں کو بھی موقع دیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی نے ہنس راج ہنس کو فرید کوٹ، پنجاب، سے اپنا امیدوار بنایا ہے لیکن گورداسپور سیٹ سے موجودہ ایم پی اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے ۔ سنی دیول کی جگہ دنیش سنگھ 'ببو' کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ بی جے پی نے ہنس راج ہنس کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے کیونکہ پارٹی کی دوسری فہرست میں انہیں شمال مغربی دہلی کی سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ فرید کوٹ سے انہیں موقع دے کر بی جے پی نے ان پر دوبارہ اعتماد ظاہر کیا ہے صرف سیٹ بدلی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی نے اڈیشہ کے کٹک سے بھرتری ہری مہتاب کو ٹکٹ دیا ہے۔ بھرتری ہری مہتاب نے حال ہی میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والی امرندر سنگھ کی اہلیہ  پرنیت کور کو بھی پٹیالہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ کئی بار پٹیالہ سے الیکشن لڑ چکی ہیں اور اس سیٹ سے موجودہ ایم پی ہیں۔کانگریس نے انہیں فروری 2023 میں بی جے پی میں شامل ہونے والے امرندر سنگھ کی حمایت کرنے پر پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

بی جے پی نے جالندھر سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چھوڑنے والے سشیل کمار رنکو کو ٹکٹ دیا ہے۔ چار دن پہلے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رونیت سنگھ بٹو کو بھی لدھیانہ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ رونیت سنگھ بٹو لدھیانہ سے موجودہ ایم پی اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بینت سنگھ کے پوتے ہیں۔ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے قریبی مانے جاتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے سابق آئی پی ایس دیباشیش دھر کو مغربی بنگال کی بیر بھوم لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اب تک 411 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے ووٹنگ 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مرحلوں میں ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون سے شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined