
انڈیا بلاک کے ذریعہ منعقد ’علامتی پارلیمنٹ‘ میں موجود عام ووٹرس
تصویر: کانگریس میڈیا سیل
انڈیا بلاک کے ذریعہ 31 اکتوبر کو منعقدہ ’علامتی پارلیمنٹ‘ میں صرف سیاسی لیڈران ہی موجود نہیں رہے، بلکہ سماجی لیڈران و کارکنان کے ساتھ ساتھ کچھ عام ووٹرس نے بھی شرکت کی اور ایس آئی آر کی خامیوں کو سبھی کے سامنے پیش کیا۔ ’سوراج انڈیا‘ کے سربراہ یوگیندر یادو نے تو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ایک طرح سے کٹہرے میں ہی کھڑا کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’گیانیش کمار نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ساکھ پر بھی بٹّہ لگایا ہے۔ انھوں نے اس ملک کو توڑنے کی سازش کی ہے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔