
نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں کانگریس پارٹی مسائل پر بات کر رہی ہے اور عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ پارٹی کس طرح سے ان مسائل کو حل کرے گی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوام کے لیے کیا کچھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم گجرات کے عوام سے کئے گئے 8 وعدے پورے کریں گے۔‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پانچ سو روپے میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں، کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف- ہم گجرات کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ آپ کو بی جے پی کے 'ڈبل انجن' کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔‘‘
گھریلو خواتین کے لیے گھریلو گیس سلنڈر 500 روپے میں
گھریلو بجلی کے 300 یونٹ مفت
سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم
لڑکیوں کے لیے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم
تین ہزار نئے گورنمنٹ انگلش میڈیم اسکول
دس لاکھ سرکاری نوکریاں
کنٹریکٹ سسٹم ختم کر کے پکی نوکریاں
تین ہزار روپے مہینہ بے روزگاری الاؤنس
کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امداد
جدید سہولیات سے آراستہ نیا سرکاری اسپتال
دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج
گردے، جگر اور دل کی مفت پیوند کاری
مفت ادویات
کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف
کسانوں کا بجلی کا بل معاف
دودھ پیدا کرنے والوں کے لئے فی لیٹر 5 روپے کی سبسڈی
ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی
کرپشن کے خلاف قانون اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی
شہری علاقوں میں شہری روزگار گارنٹی اسکیم
اندرا رسوئی یوجنا کے تحت ضرورت مند لوگوں کو 8 روپے میں کھانا
قبائلیوں کے لیے جنگلاتی زمین کا حق
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔