قومی خبریں

حکومت اعتماد بحالی کے لیے کام کرے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ وکاس ڈوبے کے واقعہ کی آڑ میں اتر پردیش حکومت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور اعتماد بحالی کی سمت میں بڑھنا چاہیے

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ وکاس ڈوبے کے واقعہ کی آڑ میں اتر پردیش حکومت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور اعتماد بحالی کی سمت میں بڑھنا چاہیے۔

Published: undefined

محترمہ مایاوتی نے ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ اتر پردیش حکومت کو اب وکاس دوبے واقعہ کی آڑ میں بلکہ عوامی اعتماد بحالی کے لیے بی وثوق حقائق کی بنیاد پر کارروائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے جس سے برہمن سماج کو خوف، دہشت اور عدم تحفظ کا احساس ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ، "بی ایس پی کا خیال ہے کہ کسی غلط شخص کے جرم کی سزا کے طور پر اس کے پورے معاشرے کو اذیت نہیں دی جانی چاہئے اور اسے کٹہرے میں نہیں کھڑا کرنا چاہئے"۔

محترمہ مایاوتی نے کہا کہ کانپور پولیس قتل کی واردات کے مجرم خونخوار وکاس دوبے اور اس کے حواریوں کے جرم کے بارے میں اس کے سماج میں جو خوف اور دہشت کی باتیں زوروں پر ہیں اسے دور کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اترپردیش میں مجرم عناصر کے خلاف مہم چلانے کی آڑ میں چن چن کر دلت، پسماندہ اور مسلم معاشرے کے افراد کو نشانہ بنانا، یہ بھی بہت کچھ سیاست سے متاثر لگتا ہے جبکہ ان تمام معاملات میں مجموعی طور پر حکومت منصفانہ اور ایماندار ہونا چاہئے تبھی ریاست جرائم سے پاک ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined