قومی خبریں

حکومت جامعہ تشدد کے قصورواروں پر کارروائی کرے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا، ’’دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھا دھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھا رہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائے گی۔‘‘

Published: undefined

اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی نے کہا، ’’دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب! وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بےقصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی، سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ عدالت سے نوٹس لے کر کارروائی کی اپیل۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined