قومی خبریں

حکومت سی اے اے پر نظرِ ثانی کرے: مجید میمن

مجید میمن نے کہا کہ ملک میں جگہ جگہ آئین کی تمہید پڑھی جارہی ہے۔ اس کا مقصد برسراقتدار لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ سی اے اے کی مخالفت صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سبھی لوگ کر رہے ہیں۔ یہی اصل ہندوستان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ برسراقتدار لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے لوگ آئین کی تمہید پڑھ رہے ہیں اور حکومت کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر ازسر نوغور کرنا چاہیے۔

Published: undefined

این سی پی کے مجید میمن نے ایوان میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بدھ کو ازسرنو بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ صدر کی تقریر کسی سیاسی پارٹی کا انتخابی منشور نہیں لگنا چاہیے بلکہ اس میں زمینی حقیقت نظر آنی چاہیے۔ یہ تقریر ملک کی صحیح تصویر پیش نہیں کرتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے حکومت سے شہریت ترمیمی قانون پر ازسر نوغور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جگہ جگہ آئین کی تمہید پڑھی جارہی ہے۔ اس کا مقصد برسراقتدار لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سبھی لوگ کر رہے ہیں۔ یہی اصل ہندوستان ہے۔

Published: undefined

مجید میمن نے کہا کہ حکومت کی توجہ بے روزگاری، مہنگائی اور لوگوں کی مشکلات کی جانب نہیں ہے۔ تقریر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظربند رکھنے کو ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

ایم ڈی ایم کے کے وائیکو نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو غیرجمہوری طریقے سے ہٹایا ہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلی کو غلط طریقے سے نظربند کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف ملک میں آزادی کے بعد سب سے بڑی مخالفت ہو رہی ہے۔ اس قانون میں تملوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر کا خیر مقدم کرنا تملوں کی توہین ہے۔

Published: undefined

راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا نے کہا ہے کہ سی اے اے اپنے آپ شروع ہونے والی تحریک ہے۔ اس سے متعلق تنازعات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت کو سی اے اے ایک دن واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھمکی کی زبان استعمال کر رہی ہے جس سے خوف پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے ریلوے کے نجکاری کی بھی مخالفت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined