قومی خبریں

حکومت پہلے ہسپتال میں سہولت فراہم کرے پھر دیئے جلانے کو کہے: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ حکومت پہلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو ضروری سہولیات فراہم پھر اس وبا کے خلاف جنگ جیتنے پر لوگ خود بہ خود خوشی میں دیئے جلائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: کانگریس نے اتوار کی رات نو بجے گھروں کی بجلی بند کرکے نو منٹ کے لئے دیا، ٹارچ یا موبائل فون کا فلیش لائٹ جلانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو ضروری سہولیات فراہم پھر اس وبا کے خلاف جنگ جیتنے پر لوگ خود بہ خود خوشی میں دیئے جلائیں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن پریم چندر مشرا نے یہاں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک چاروں طرف سے شدید بحران میں پھنسا ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا وائرس انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ضروری سہولیات نہیں ہیں۔ ایک سو تیس کروڑ کی آبادی والے ہندوستان میں ابھی تک صرف 50 ہزار لوگوں کی ہی جانچ ہو پائی ہے۔ یہ صورت حال خوفناک ہے۔

Published: undefined

مشرا نے کہا کہ اس وبا میں ڈاکٹر، نرس یا دیگر صحت کارکن اور پولیس اہلکار بھی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کرنے میں لگے ہیں۔ ان سب کا مقصد کورونا وائرس پر فتح پانا ہے لیکن حکومت کو ایسے لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکز سے 10 لاکھ بہار کے لئے پرسنل پروٹیکٹو اکوپمیٹ (PPE) کٹ، جراحی ماسک، وینٹی لیٹر کا مطالبہ کیا ہے لیکن مرکز کی جانب سے اب تک یہ دستیاب نہیں کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں ان کی ہی یہ ذمہ داری ہے کہ ہسپتالوں میں وہ جانچ پڑتال کی اجازت،پی پی ای کٹ، ماسک اور وینٹی لیٹر دستیاب کرائے لیکن یہ لوگ اس کے بجائے عوام سے کہتے ہیں کہ تالی اورتھالیبجا ئیے اب دیا جلاؤ جبکہ ہندوستان میں ویاس جلانے کی بھی ایک اہمیت ہوتی ہے۔ جب راون کو قتل کرکے بھگوان رام اجودھیا لوٹے تھے تب لوگوں نے خوشی میں دیئے جلائے تھے لیکن ملک میں پہلی بار کوئی وبا پھیلنے پر ویاس جلانے کی بات کہہ رہا ہے۔

Published: undefined

مشرا نے کہا کہ بہار کے لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت پہلے ہسپتالوں میں ضروری سہولیات فراہم اور اس کے بعد لوگوں کو دیئے جلانے کے لئے کہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔ اس کے ساتھ ہی نقل مکانی کرنے والیمحنت کشوں اور روزانہ کمانے کھانے والے کے سامنے جو بحران کھڑا ہے ان لوگوں کی بھی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہکورونا وائرس انفیکشن سے بچنے کے لئے لوگ گھروں میں رہیں حکومت کے بھروسے میں نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined