قومی خبریں

حکومت آئین کےلیے لڑ رہے لوگوں کو کچل رہی ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے سی اے اے اور این آر سی کو آئین کی روح اور غریب عوام کے خلاف بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن حکومت بے رحمی سے انھیں کچل رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہریت کے قومی رجسٹر (این آر سی) اورشہریت ترمیمی قانون کو آئین کی روح اور غریب عوام کے خلاف بتاتے ہوئے کہاہے کہ لوگ آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن حکومت بے رحمی سے انھیں کچل رہی ہے۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST

پرینکا گاندھی نے سنیچر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے غریب عوام کے خلاف ہے ۔حکومت کایہ قدم آئین کی روح کے منافی ہے اور کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈکر کے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیاجائیگا۔آئین پر ہورہے اسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑرہے ہیں۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST

انھوں نے کہاکہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر اترکرلڑ رہے ہیں لیکن حکومت احتجاج کر رہے لوگوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اورظلم وجبر اور تشددپر آمادہ ہے ۔آئین کوبچانے کی تحریک ملک کے سبھی حصوں میں جاری ہے لیکن ملک کے ہر حصہ میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔حکومت ان احتجاجی مظاہروں میں شامل ہورہے طلبا ،دانشوروں ،سماجی کارکنوں ،وکلا اور صحافیوں کو گرفتارکررہی ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے جیسے نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیاتھا اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اسی طرح سے لائن میں کھڑاکرنے کی تیاری ہے ۔حکومت اس کے لیے ایک ’ ایک تاریخ طے کریگی ‘اور ہر ایک ہندستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی ویلڈ دستاویز پیش کرنا ہوگا۔اس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کےلوگوں کو پریشان کیاجائیگا۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST

محترمہ واڈر انے کہاکہ پورے ملک میں پولیس مظاہرکررہے لوگوں کو گرفتار کررہی ہے ۔اترپردیش کے ہرضلع میں مظاہرین کو گرفتار کیاگیالیکن لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس کہاں لے جارہی ہے اسکا کسی کوپتہ نہیں ہے ۔راجدھانی لکھنؤمیں دودن سے ئی سماجی ۔سیاسی کارکنوں کو پولیس غیرقانونی طریقہ سے حراست میں رکھے ہوئے ہے۔

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری نے کہاکہ ریاست میں وسیع پیمانے پر گرفتاری ہوئی لیکن جن لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے انکے گھروالوں کو اسکی کوئی خبر نہیں دی گئی ہے ۔گرفتار لوگوں کے بارے میں میڈیا کے توسط سے جوخبریں آرہی ہیں وہ دل دہلانےوالی ہیں ۔ان خبروں میں کہاجارہاہے کہ پولیس حراست میں انھیں ماراپیٹا جا رہا ہے۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST

انھوں نے کہا کہ اترپردیش میں حکومت نے مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات بند کردی ہیں ۔ریاست کے فیروزآباد ،امروہہ ،مرادآباد ،بریلی ،رام پور ،کانپور اور گورکھپور میں پولیس نےپرسکوں انداز میں جارہے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیاہے ۔ریاست میں جہاں بھی مظاہرے ہورہے ہیں وہاں ان پر اور مارچ میں شامل لوگوں کو پولیس تشددکے لیے اکسارہی ہے ۔ریاست میں پولیس تشددمیں اب تک 15 لوگوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

محترمہ واڈرا نے اپنی پارٹی کی طرف سے مظاہرین سے امن وہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی اور کہاکہ بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کا تحفظ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سچائی اور عدم تشددکے راستے پر چل کر کیا جانا چاہیے۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Dec 2019, 8:30 PM IST