قومی خبریں

بے ادبی کے واقعات کے لیے حکومتیں بھی کم ذمہ دار نہیں : سی پی ایم

سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ اگر قصورواروں کو سزا مل گئی ہوتی ، تو ریاست کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہوتا اور ایسے واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی- ایم) کے پنجاب یونٹ کے سکریٹری سکھوندر سنگھ نے لوگوں سے ریاست کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بے ادبی کے واقعات کے لئے ریاستی حکومتیں بھی کم ذمہ دار نہیں ہیں ۔

Published: undefined

انہوں نے یہاں جاری ایک بیان میں الزام لگایا کہ کچھ سازشی قوتیں ملک اور بالخصوص پنجاب میں ایسی حرکتیں ماحول خراب کرنے کے مقصد سے کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا لیکن ریاستی حکومتیں بھی کم ذمہ دار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں بے ادبی کے بعد اس وقت کی بی جے پی - اکالی حکومت نے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ۔ اسی دوران برگاڑی، بیبل کے واقعات بھی ہوئے ۔ کانگریس حکومت بھی ان واقعات کے قصورواروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوگوں کو انصاف دلانے میں ناکام رہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی حکومت نے رنجیت سنگھ کمیشن بنایا اور رپورٹ حاصل کی لیکن ساڑھے چار سال تک قصور واروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ اگر قصورواروں کو سزا مل گئی ہوتی ، تو ریاست کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہوتا اور ایسے واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined