قومی خبریں

خوشخبری! ’کورونا کوَچ‘ ایپ تیار، متاثرہ شخص قریب آیا تو ملے گا الرٹ

حکومت ہند کے ذریعہ لانچ ’کورونا کوَچ‘ ایپ کا استعمال ڈاٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے اور ہندوستان میں موجود کورونا کے ایکٹیو معاملوں کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک ایپ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کورونا وائرس ٹریکر ایپ کو 'کورونا کوَچ' (Corona Kavach) نام دیا گیا ہے۔ لوگوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے اس ایپ سے کورونا کے تعلق سے ضروری جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے اثرات کا پتہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

یہ ایپ حکومت ہند کی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور وزارت برائے الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے مل کر لانچ کیا ہے۔ اس ایپ کا استعمال ڈاٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے اور ہندوستان میں موجود کورونا کے ایکٹیو معاملوں کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس ایپ کی مدد سے صارف جان سکیں گے کہ ان پر انفیکشن کا کتنا خطرہ ہے یا پھر انھیں کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ ایپ میں ایڈیشنل فیچرس بھی جوڑے گئے ہیں جن میں کسی شخص کی سانس لینے کی صلاحیت اور سیلف چیک کرنا بھی شامل ہے۔

Published: undefined

اس 'کورونا کوَچ' ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ ایپ کے ذریعہ صارف کے اسمارٹ فون ڈاٹا کو ان کی لوکیشن کی مدد سے ٹریک کیا جا سکے گا۔ اگر صارف کسی انفیکشن والے مریض کے رابطہ میں آیا ہے یا آس پاس رہا ہے تو اسے الرٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صارف کو انفیکشن کی رینج کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے مطابق قدم اٹھا سکے۔

Published: undefined

اس ایپ کو اینڈروئیڈ صارف گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ یہ بھی جان لیں کہ فی الحال یہ ایپ بیٹا اسٹیج میں ہے اور اس کے سبھی فیچر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس ایپ کے آفیشیل ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ اس ایپ کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں جانکاری مہیا کرنا اور ڈاٹا جمع کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined