
لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کورونا وائرس متاثرہ تین مریضوں کی رپورٹ آج منفی آئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ایس کے سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ ضلع میں گزشتہ 14مارچ کے بعد 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایک مریض کو پہلے ہی کورونا سے نجات مل چکی ہے جبکہ بقیہ تین افراد کی جانچ رپورٹ آج منفی آئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ صبح 61 افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے اس میں سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں نمونوں میں مثبت پائے گئے تین افراد کی رپورٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لکھیم پور کھیری میں کوئی بھی کورونا متاثر مریض نہیں ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔