
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان جہاں ایک طرف عالمی کشیدگی اپنے عروج پر ہے وہیں دوسری جانب سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی آ رہی ہیں۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن شیئر بازار کھلتے ہی کریش ہوا تو سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ بگڑتی ہوئی صورت حال کے درمیان محفوظ سرمایہ کاری سمجھی جانے والی ان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ پیر کو چاندی ایک جھٹکے میں 7500 روپے یا 2.53 فیصد تک گر گئی، جب کہ سونا بھی 1800 روپے فی 10 گرام سے زیادہ سستا ہو گیا۔
Published: undefined
سب سے پہلے بات کرتے ہیں چاندی کی قیمت میں اچانک آنے والی گراوٹ کے بارے میں، تو ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر 5 مئی کی میعاد(ایکسپائری) والی چاندی کا ’وایدا بھاؤ‘(مستقبل کی قیمت) گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو 2,68,285 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا، لیکن یہ کھلتے ہی تیز گراوٹ کے ساتھ 2,60,743 روپے پر آ گیا۔ اس حساب سے دیکھیں تو ایک جھٹکے میں ایک کلو چاندی 7,542 روپے سستی ہو گئی۔ دوسری جانب اپنے 29 جنوری کے بلند ترین درجے 4,20,048 روپے سے اب چاندی کا ریٹ 1,59,305 روپے کم ہو چکا ہے۔
Published: undefined
اگر ہم ایم سی ایکس سونے کی قیمت پر نظر ڈالیں تو 2 اپریل کی میعاد (ایکسپائری) والا سونا گزشتہ جمعہ کو 1,61,634 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔ جبکہ پیر کو یہ کھلتے ہی گر کر 1,59,826 روپے پر آ گیا۔ یعنی 10 گرام 24 قیراط سونا 1,808 روپے سستا ہو گیا۔ اس قیمتی پیلی دھات کی بلند ترین سطح سے موازنہ کریں تو سونے کا ریٹ بھی گزشتہ 29 جنوری کو ہی اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 1,93,096 روپے فی 10 گرام پر پہنچا تھا، جہاں سے اب بھی یہ 33,270 روپے سستا ہے۔
Published: undefined
عام طور پر جب بھی دنیا میں عالمی کشیدگی بڑھتی ہے، تو سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہ کے طور پر سونے اور چاندی کی طرف رخ کرتے ہیں۔ ان حالات میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عموماً اچھال دیکھنے کو ملتا رہا ہے، لیکن فی الحال معاملہ الگ نظر آ رہا ہے اور عالمی کشیدگی کے باوجود سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ جنگ سے پہلے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیز اضافہ ہوا تھا اور جنگ کے ابتدائی دور میں بھی یہ تیزی سے بڑھی تھیں۔ لیکن اب سرمایہ کار ان میں سے بھی منافع خوری کر رہے ہیں اور نقدی اپنے پاس رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined