قومی خبریں

گوا میں کانگریس کا حکومت سازی کا دعوی، گورنر کو خط لکھ کر مانگا ملاقات کا وقت

کانگریس نے گوا میں حکومت سازی کا دعوی پیش کر دیا ہے، اس حوالہ سے گوا کی گورنر کو ارسال کئے اپنے خط میں کانگریس نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی فرانسس ڈیسوزا کے انتقال کے بعد سے بی جے پی اکثریت میں نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے گوا میں حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ہے۔ کانگریس نے اس حوالہ سے گونر مردولا سنہا کو خط ارسال کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’رکن اسمبلی فرانسس ڈیسوزا کے انتقال کے بعد سے اسمبلی میں بی جے پی کے پاس محض 13 ارکان اسمبلی ہیں اور منوہر پاریکر کی قیادت والی حکومت اکثریت میں نہیں ہے۔ جو پارٹی اکثیرت میں نہیں ہے اسے حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو برخاست کیا جائے اور سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطہ کانگریس کو حکومت سازی کا موقع دیا جائے۔

Published: undefined

دریں اثنا گوا بی جے پی کے صدر ونے تندولکر نے کہا کہ ان کی پارتی کے تمام ارکان کو میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ ان کے بقول ریاست میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی بھی وقت حکومت سازی نہیں کر سکتی، اپریل میں گوا میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، پارٹی کو اس کے لئے بھی تیاری کرنی ہے۔‘‘ تندولکر نے کہا کہ انہیں کانگریس کی فکر نہیں ہے۔

Published: undefined

گوا کے سابق وزیر اعلیٰ فرانسس ڈیسوزا کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ 64 سالہ ڈیسوزا کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا امریکہ میں علاج ہو چکا تھا۔ وہ راجیو کانگریس کے امیدوار کے طور پر 1999 میں گوا اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ 2012 میں منوہر پاریکر کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت سازی کے بعد انہیں نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 40 ارکان پر مشتمل گوا اسمبلی میں کانگریس سب سی بڑی جماعت ہے اور اس کے پاس 14 ارکنا ہیں، جبکہ بی جے پی کے پاس 13 ارکان ہیں۔ بی جے پی کو مہاراشٹروادی گومنتک پارٹی کے 3 ، گوا فارورڈ پارٹی کے 3 اور 3 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو